Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی شاندار باؤلنگ، پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز پر آؤٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Pak Vs Eng Karachi test
Nijat News > کھیل > کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی شاندار باؤلنگ، پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز پر آؤٹ
کھیل

کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی شاندار باؤلنگ، پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز پر آؤٹ

Published December 17, 2022
Tags: Featured عبداللہ شفیق کپتان بابر اعظم
Share
SHARE

پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کپتان بابر اعظم کی نصف سنچری کے باوجود 304 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی۔

عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا اور اسکور کو 18 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر عبداللہ کو وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں جیک لیچ کی گیند پر آؤٹ قرار دیا گیا۔

اس موقع پر شان مسعود کا ساتھ دینے اظہر علی آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 46 تک پہنچایا، 30 کے انفرادی اسکور پر شان نے ایک غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے مارک وُڈ کی گیند کو پُل کرنے کی کوشش کی، لیکن باؤنڈری پر کھڑے جیک لیچ نے آسان کیچ لے کر انہیں چلتا کردیا

اظہر اور بابر نے قدرے تیز کھیلنے کی حکمت عملی اپنائی اور چھ رن فی اوور کی اوسط سے کھیلتے ہوئے 71 رنز کی ساجھے داری بنائی، تاہم کھانے کے وقفے سے چند لمحے قبل کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے اظہر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 45 رنز بنائے۔

سیریز میں اچھی فارم کا مظاہرہ کرنے والے سعود شکیل نے کپتان بابر کے ہمراہ چوتھی وکٹ کے لیے 45 رنز جوڑے لیکن اس مرحلے پر نوجوان اسپنر ریحان کی خوبصورت گیند پر وہ کیچ دے بیٹھے اور انگلینڈ کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کرکٹر نے کھیل کے سب سے بڑے فارمیٹ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔

محمد رضوان ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار ہوئے اور 19 رنز بنانے کے بعد جو روٹ کو وکٹ دے کر چلتے بنے۔

کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ سیریز میں اپنی عمدہ فارم جاری رکھتے ہوئے اچھی بیٹنگ کی تاہم وہ نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد انفرادی طور پر 78 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئ ے
پاکستان کو ساتواں نقصان اس وقت پہنچا جب تجربہ کار آل راؤنڈر فہیم اشرف 237 کے اسکور پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سلمان آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے کی کوشش کی اور اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم جیک لیچ نے ان کی 56 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

TAGGED:Featuredعبداللہ شفیقکپتان بابر اعظم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article Bilawal Bhutto Zardari بلاول بھٹو کے بیان پر بھارتی ردعمل بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے، دفتر خارجہ
Next Article Bilkis Bano's petition, 2002 Gujarat riots بھارتی سپریم کورٹ: گینگ ریپ کے مجرموں کی رہائی کےخلاف بلقیس بانو کی درخواست مسترد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

T20سپر ایٹ راؤنڈ: جنوبی افریقاکی ویسٹ انڈیز کو شکست،سیمی فائنل میں پہنچ گیا

نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے…

June 24, 2024
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں، فارم ہاؤس سے 2 مشکوک افراد گرفتار

مہاراشٹر (شوبز ڈیسک) : بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے فارم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے…

January 8, 2024
کھیل

ورلڈکپ؛ احمد آباد میں ہونیوالے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ

احمد آباد (اسپورٹس ڈیسک): بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران احمدآباد میں ہونے والے میچز کے…

October 5, 2023
پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے اپنی بات سے پھر یوٹرن لے لیا: میاں افتخار حسین

نوشہرہ (ویب ڈیسک): عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

August 4, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?