Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ریاست دہشتگرد وں کے سامنے نہیں جھکے گی، وزیراعظم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ریاست دہشتگرد وں کے سامنے نہیں جھکے گی، وزیراعظم
پاکستانتازہ ترین

ریاست دہشتگرد وں کے سامنے نہیں جھکے گی، وزیراعظم

Published December 21, 2022
Tags: Featured پاکستان میں عسکریت پسند ایک بار پھر سر اٹھا رہے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ازسرنو تشکیل
Share
SHARE

پاکستان میں عسکریت پسند ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں اور ملک کو دہشت گردی کے واقعات کی تازہ لہر کا سامنا ہے جس کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے اس لعنت سے ’آہنی ہاتھوں‘ سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کسی بھی عسکریت پسند گروپ کے سامنے نہیں جھکے گی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق ایک بیان میں وزیراعظم نے بنوں اور دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کو سختی سے کچل دیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی جس میں عسکریت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے بعد سے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جہاں امن و امان کی بنیادی ذمہ داری صوبوں پر عائد ہوتی ہے، وہیں وفاقی حکومت بھی ’ان سنگین مسائل پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ قومی سلامتی کا حساس معاملہ ہے، اجتماعی سوچ اورلا ئحہ عمل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کسی بھی دہشت گرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی اور دہشت گردوں کے ساتھ آئین اورقانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردوں کی بیرونی سہولت کاری اور پناہ گاہوں کا سدباب بھی کرے گی اور پوری قوم اپنی دلیر افواج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے رہے گی۔

وزیر اعظم نےدہشت گردی کے خلاف برسرپیکار فورسز کے جذبے اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے، ردا لفساداور ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ا ہم اقدامات تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، امن و امان کی بنیادی ذمہ داری صوبوں کی ہے لیکن وفاق ان سنگین مسائل پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔

یاد رہے کہ اتوار کو بنوں ڈویژن کے ضلع لکی مروت میں رات گئے ایک پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

اسی روز بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی عمارت میں زیر حراست دہشت گردوں نے عمارت کو قبضے میں لے کر تفتیش کاروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور اپنی باحفاظت افغانستان منتقلی کا مطالبہ کیا تھا۔

سی ٹی ڈی عمارت پر قبضے کے 2 روز بعد کل سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا تھا جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 25 دہشت گرد مارے گئے، 3 عسکریت پسند گرفتار ہوئے اور 7 ملزمان نے خود کو سرنڈر کردیا تھا۔

پیر کو پشاور میں انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جبکہ اسی روز شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں ایک فوجی اہلکار اور دو شہری شہید ہو گئے تھے۔

خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ صوبہ بلوچستان بھی شدت پسندی کی زد میں ہے اور اسی دن بلوچستان میں خضدار میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 20 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

گزشتہ روز بھی جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں درجنوں مسلح عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا تھا اور اسلحہ اور گولہ بارود لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

دہشت گردی کے حملوں کی بڑھتی تعداد کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا میں مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی جانب سے سر قلم کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس کے علاوہ کل ضلع ٹانک میں موجود ایک ندی سے 2 سر قلم کی گئی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں، پولیس اہلکار کے مطابق یہ لاشیں جنڈولہ تھانے کی حدود میں قریبی گاؤں میں پھینکی گئی تھیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لاشوں سے ایک کاغذ بھی برآمد ہوا ہے جس میں لکھا تھا کہ ’طالبان کی جانب سے ہر ایک کے لیے پیغام ہے کہ جاسوسی کے نتیجے میں ایسی موت واقع ہوگی‘۔

6 دسمبر کو ضلع بنوں کے جانی خیل قصبے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ایک سپاہی کا سر قلم کر دیا تھا، بعد ازاں مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ مقتول کا سر بچکی مارکیٹ کے علاقے میں درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا تھا۔

ایک اور واقعے میں ضلع بنوں کے علاقے زندی اکبر خان سے ایک شخص کی لاش ملی تھی جس کا مبینہ طور پر عسکریت پسندوں نے سر قلم کردیا تھا، دونوں واقعات میں عسکریت پسندوں نے مقتولین پر جاسوسی کا الزام عائد کیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مقابلے کے لئےصوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافہ دہشت گردی کے خاتمے میں اہم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاق صوبوں میں انسداد دہشت گردی فورس اور ڈیپارٹمنٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیت بہتر بنانے میں معاونت کرے گا، خیبرپختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ازسرنو تشکیل پر کام کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنی فورسز کی تمام ضروریات پوری کریں گے، جدید اسلحہ کی فراہمی اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دی جائے گی۔

TAGGED:Featuredپاکستان میں عسکریت پسند ایک بار پھر سر اٹھا رہےکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ازسرنو تشکیل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article افغانستان سےمتعلق ہمیں اپنی پالیسی پرنظرثانی کرنی ہوگی: بلاول بھٹو
Next Article ہاکس بےمیں اربوں روپے مالیت کی زمینوں پر لینڈ مافیا کے قبضے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

کراچی میں خناق کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، 100بچوں کی اموات

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): کراچی میں خناق کے کیسز اور اس سے بچوں کی اموات میں غیر معمولی اضافہ ہو…

October 12, 2024
کاروبار

ودہولڈنگ ٹیکس اب ایجنٹ اپنے پاس نہیں‌ رکھ سکے گا، براہ راست وصولی کیلیے سویپ سسٹم تیار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس براہ راست وصولی کیلیے سویپ پیمنٹ رسید سسٹم تیار کرلیا۔وفاقی…

December 25, 2023
پاکستانتازہ ترین

عوام کیلیے ایک اور خواب: مہنگائی سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے: شہباز شریف

لاہور (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی…

October 29, 2023
پاکستانتازہ ترین

بلوچستان: مچھ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرگئی، 3 مزدور جاں بحق

مچھ (ویب ڈیسک): مچھ کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں…

August 26, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?