Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: زندگی گزارنے کے لیے اب کسی مرد کی ضرورت نہیں رہی، آئمہ بیگ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
aima baig
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > زندگی گزارنے کے لیے اب کسی مرد کی ضرورت نہیں رہی، آئمہ بیگ
انٹرٹینمنٹ

زندگی گزارنے کے لیے اب کسی مرد کی ضرورت نہیں رہی، آئمہ بیگ

Published December 17, 2022
Tags: Featured گلوکارہ آئمہ بیگ
Share
SHARE

گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ اب انہیں کسی مرد سے کسی طرح کی کوئی توقعات نہیں رہیں اور نہ ہی انہیں اب زندگی گزارنے کے لیے کسی مرد کی ضرورت ہے، تاہم اگر کوئی مرد ان کی زندگی میں آجاتا ہے تو وہ انہیں ’بونس‘ سمجھیں گی۔

گلوکارہ نے حال ہی میں ’اردو پوائنٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سمیت پیشہ ورانہ زندگی پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ انہوں نے کبھی ایسا نہیں سوچا تھا کہ انہیں اتنے کم وقت میں اتنی زیادہ شہرت ملے گی۔

آئمہ بیگ کے مطابق وہ 2016 تک دنیا ٹی وی کے شو ’مذاق رات‘ میں گاتی رہی تھیں، اس کے بعد انہیں مختلف مواقع ملے اور اب انہیں یہ یاد نہیں کہ وہ کتنے گا چکی ہیں۔

انہوں نے موسیقار ساحر علی بگا کی تعریفیں کیں اور کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد انہیں زیادہ پہچان ملی اور بعد میں انہوں نے کوک اسٹوڈیو سمیت دیگر منصوبوں میں کام کرکے کیریئر کو آگے بڑھایا۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ والد انہیں بچپن میں اکاؤنٹنٹ بنانا چاہتے تھے مگر انہیں ریاضی سمجھ ہی نہیں آتی تھی۔

گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ جب ان کی عمر محض 16 برس تھی، اس وقت ان کا وزن 75 کلو تھا، کیوں کہ انہیں کھانا کھانے کا بہت شوق ہوتا تھا لیکن بعد میں انہوں نے اپنے وزن پر قابو پانے کے لیے کئی چیزیں کھانا چھوڑ دیں۔

انہوں نے اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ ایکسرسائز نہیں کرتیں بلکہ صرف سائیکلنگ کرتی ہیں۔

دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں ماضی میں بولی وڈ میں کام کی پیش کش ہوئی تھی اور تقریباً ان کا کام ہو بھی گیا تھا لیکن پھر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی بڑھ گئی اور ان کا کام رک گیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوجائیں گے اور وہ پھر سے بولی وڈ میں کام کریں گی۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں بولی وڈ میں اداکاری کی پیش کش ہوئی تو وہ صرف نوازالدین صدیقی یا پنکچ ترپاٹھی کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں فلم میں کسی کی بیوی، بہن یا بیٹی نہیں بننا بلکہ وہ فلم میں جاسوس طرح کے کردار ادا کرنا چاہیں گی

دوران انٹرویو آئمہ بیگ نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اب انہیں مرد حضرات میں کسی طرح کی کوئی توقعات یا امیدیں نہیں رہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اب انہیں زندگی گزارنے کے لیے کسی مرد کی کوئی ضرورت نہیں رہی، تاہم اگر کوئی مرد ان کی زندگی میں آ بھی جائے تو وہ انہیں ’بونس‘ سمجھیں گی۔

آئمہ بیگ کے مطابق انہوں نے شادی کے لیے کچھ سوچ نہیں رکھا، اب بس وہ چاہتی ہیں کہ اگر کوئی شخص ان کی زندگی میں آ بھی جائے تو وہ انسان کا بچہ ہو۔

گلوکارہ نے انٹرویو کے دوران ماضی میں اپنی منگنی یا پروڈیوسر شہباز شگری سے تعلقات ختم ہونے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے ستمبر 2022 میں منگنی ختم کرنے کی تصدیق کی تھی، دونوں نے چند سال تعلقات میں رہنے کے بعد جون 2022 میں منگنی کرتے ہوئے جلد شادی کا عندیہ بھی دیا تھا مگر منگنی کے چند ماہ بعد ہی دونوں نے رشتہ ختم کردیا تھا۔

TAGGED:Featuredگلوکارہ آئمہ بیگ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article Samar Khan قتل کی دھمکیوں کے باوجود سائیکلسٹ ثمر خان قبائلی لڑکیوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم
Next Article mobile phone in pakistan پاکستان میں تیار کردہ ایک لاکھ 20 ہزار موبائل فون برآمد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

بھارت میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پرمساجد پر جرمانہ عائد

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر 7 مساجد کو پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ…

January 22, 2023
کھیل

ورلڈکپ: پاکستان کے پاس بہترین ٹیم ہے، بابراعظم کو بیک کروں گا؛ آفریدی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول…

July 14, 2023
پاکستان

بارکھان واقعہ:مغوی خاتون گراں ناز، بیٹی اور 4 بیٹےبازیاب

بارکھان (ویب ڈیسک): بلوچستان کے علاقے بارکھان سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ میں پیش رفت…

February 23, 2023
پاکستان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سب سے زیادہ قابل فخر ہے، بلاول بھٹو

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں…

February 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?