Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سب سے زیادہ قابل فخر ہے، بلاول بھٹو
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سب سے زیادہ قابل فخر ہے، بلاول بھٹو
پاکستان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سب سے زیادہ قابل فخر ہے، بلاول بھٹو

Published February 25, 2023
Tags: Featured اسٹیبلشمنٹ مخالف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پی پی پی جمہوریت پسند
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں جمہوریت پسند یا اسٹیبلشمنٹ مخالف سمجھا جاتا ہے جو ایک اصول لیکن ہماری تین نسلوں کی جدوجہد میں سب سے زیادہ قابل فخر کام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تین نسلوں کی جدوجہد کے دوران اگر ایک ایسا کام ہے جس پر ہم سب سے زیادہ فخر کرتے ہیں تو وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ انقلابی پروگرام شہید بینظیر بھٹو کے وژن، نظریہ اور منشور کا حصہ تھا، اپنے آخری دنوں میں جب وہ پاکستان واپسی کی تیاری کر رہی تھی تو ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کے 2007 کے منشور پر کام کر رہی تھی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی نے حکومت سنبھالی تو صدر آصف زرداری نے ایوان صدر میں بیٹھ کر پورے نظام سے لڑ کر بینظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت سے عوام کے مفاد کے لیے پیسا نکالنا بڑی بات اور بڑا مشکل کام ہے مگر خاص طور پر غریب عوام اور غریب ترین عورتوں کو دلوانا بہت ہی مشکل کام تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کا ہر بابو اور ہر بیوروکریٹ اس کے خلاف تھے، اس ملک کے خود کو دانش ور کہلاوانے والے جو ٹی وی پر باتیں کرتے ہیں وہ آج بینظیر انکم سپورٹ کی بڑی تعریف کرتے ہیں لیکن اس وقت اس کے خلاف تھے اور اس کی مخالفت کرتے تھے، پاکستان کی ساری سیاسی جماعتیں اور خاص طور پر جو ہمارے مخالفین ہیں، انہوں نے تو ڈٹ کر اس پروگرام کی مخالفت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر تنقید ہوئی کہ اس سے کرپشن ہوگی لیکن بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم نے بینظیر انکم سپورٹ کو نہ صرف پاکستان کا شفاف ترین پروگرام بنایا بلکہ پوری اقوام متحدہ سے لے کر عالمی بینک مانتے ہیں کہ یہ شفاف ترین ادارہ ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ امیر آدمی کنجوس ہوتا ہے اور وہ بینکوں میں اپنے پیسے رکھتے ہیں اور بینک میں رکھا ہوا پیسا انہیں مزید پیسا کما کر دیتا ہے اور یہ غلط سوچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم سمیت دیگر اداروں کا مشکور ہوں کہ اس معاشی بحران کے دوران بھی فیصلہ کیا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 25 فیصد اضافہ ہوگا اور اس سے مستفید ہونے والے پر شہری کو 25 فیصد اضافی رقم ملے گی تاکہ وہ ان حالات کا مقابلہ کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے بارے میں کہا جاتا ہے اسٹیبلمشنٹ مخالف ہے، جمہوریت پسند اور صوبے کے حقوق کے لیے ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے سیاست کی تو روٹی، کپڑا اور مکان ہمارا نعرہ تھا، غریب عوام کو مواشی فائدہ اور انصاف پہنچانا ہے ہمارا مقصد تھا اسی وجہ سے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ جب ہمارا یہ سیاسی انقلاب شروع ہوا تھا تو وہ سارے طاقت ور طبقے جو پاکستان کے عوام کو اپنے حقوق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں وہ لڑ پڑے اور ان کی وجہ اور ہماری تاریخ کی وجہ سے یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ان چیزوں کے لیے سیاست میں ہے لیکن نہیں ہم یہ چیزیں کرتےہیں اور یہ ہمارے اصول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ہمارا تو کوئی سیاسی مخالف نہیں ہے، ہمارا مخالف کوئی کٹھ پتلی جماعت نہیں ہے اور ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے الیکشن کے میدان میں نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ غربت، بے روزگاری سے ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے پیچھے ایک ڈاکٹرائن تھا اور اس کا ایک حصہ یہ تھا کہ اگر ہم نے کٹوتی کرنا ہے تو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے شروع کرنا ہے، جس نے بینظیر انکم سپورٹ کی مخالفت کی، اس کا نام تبدیل کرنے اور غریبوں کو نکالنے اور اس کا نام ختم کرنے کی کوشش کی ہے وہ ناکام رہا۔

TAGGED:Featuredاسٹیبلشمنٹ مخالفبینظیر انکم سپورٹ پروگرامپی پی پیجمہوریت پسند
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملتان میں بھی پی ٹی آئی رہنما و کارکن گرفتاری دیے بغیر چلے گئے
Next Article پنجاب حکومت کاPSL کی سکیورٹی کیلئے رقم دینے سے انکار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ایک کی سزا سب کو نہیں دی جاسکتی لیکن کے الیکٹرک نے اجتماعی سزا کا نظام رائج کررکھا ہے: سعید غنی

(ویب ڈیسک):کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہےکہ کراچی میں اجتماعی سزا کا نظام کے الیکٹرک نے…

May 25, 2024
سائنس و ٹیکنالوجیصحت

اسفنج ہر ماہ کھربوں کی تعداد میں مائیکرو پلاسٹک خارج کرتے ہیں، تحقیق

(ویب ڈیسک): ایک تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں صفائی کے لیے استعمال کیے جانے والے…

June 24, 2024
کھیل

بورڈ میں تبدیلی کا فیصلہ نجم سیٹھی،شکیل شیخ کو ہضم نہیں ہو رہا؛ سرفراز نواز کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر کرکٹ بورڈ میں…

August 2, 2023
انٹرٹینمنٹ

نیویارک:صنم ماروی ٹائمز اسکوائر میں اسپاٹیفائی ڈیجیٹل بورڈ پرجلوہ گر

کراچی (شوبز ڈیسک): گلوکارہ صنم ماروی نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں اسپاٹیفائی کے ڈیجیٹل بورڈ پر جلوہ گر ہوگئیں۔پاکستان کی…

April 28, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?