Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.42 فیصد پر آگئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
مہنگائی کی شرح
Nijat News > کاروبار > سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.42 فیصد پر آگئی
کاروبار

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.42 فیصد پر آگئی

Published December 17, 2022
Tags: Featured پاکستان ادارہ شماریات مہنگائی کی شرح
Share
SHARE

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق خوراک اور ایندھن کی بلند قیمتوں کے سبب رواں ہفتے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29 اعشاریہ 42 فیصد پر آگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے یہ شرح 30.66 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹماٹر، آلو اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.4 فیصد کمی واقع ہوئی، 8 دسمبر کو ختم ہونے والے گزشتہ ہفتے میں اس شرح میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی تھی۔

اسمٰعیل اقبال سیکیورٹیز نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی کی وجہ ٹماٹر اور آلو کی قیمتوں میں کمی کو قرار دیا ہے۔

سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ٹماٹر 225 روپے فی کلوگرام دستیاب تھا جبکہ اب اس کی قیمت میں 60 فیصد کمی آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ سندھ سے نئی فصل کی آمد ہے، موسم کی وجہ سے دسمبر میں سبزی کی قیمتوں میں کمی آئی۔

حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) ملک بھر کے 17 شہروں میں 50 بازاروں کے سروے کی بنیاد پر 51 ضروری اشیا کی قیمتوں پر نظر رکھتا ہے۔

زیر جائزہ ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ مہنگی ہونے والی اشیا
پیاز: 468.21 فیصد
پیٹرول: 59.27 فیصد
انڈے: 53.77 فیصد
نمک: 53.38 پی فیصد
چکن: 52.92 فیصد
سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ سستی ہونے والی اشیا
پسی ہوئی مرچ : 40.56 فیصد
گُڑ : 3.42 فیصد
ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے زیادہ مہنگی ہونے والی اشیا
چکن: 5.89 فیصد
پیاز: 4.45 فیصد
صابن: 2.3 فیصد
آٹا: 2.17 فیصد
باسمتی چاول: 2.04 فیصد
ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے زیادہ سستی ہونے والی اشیا
ٹماٹر: 28.71 فیصد
آلو: 16.63 فیصد
انڈے: 2.64 فیصد
تیل (فی کلو): 0.91 فیصد
دال مسور: 0.61 فیصد
رواں برس عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مہنگائی کی بلند ترین شرح دیکھی گئی۔

علاوہ ازیں رواں برس سیلاب نے کھڑی فصلوں کو بڑے پیمانے پر تباہ کردیا جس کی وجہ سے سبزیوں کی قلت پیدا ہوگئی، نتیجتاً حکومت کو افغانستان اور ایران سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنا پڑی۔

صارف قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی نومبر میں 23.8 فیصد پر پہنچ گئی جو کہ اگست میں 27.3 فیصد تھی، یہ 49 سال کی بلند ترین سطح تھی۔

اسمٰعیل اقبال سیکیورٹیز کے مطابق دسمبر میں مہنگائی 24.3 فیصد تک آنے کی توقع ہے۔

TAGGED:Featuredپاکستان ادارہ شماریاتمہنگائی کی شرح
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article روس کے یوکرین پر ایرانی ساختہ ’خودکش ڈرونز‘ سے حملے
Next Article Imran Khan With KP and Punjab CM عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

دورۂ چین کا امکان نہیں، امریکا کی توجہ مودی کے دورے پر مرکوز ہے؛ انٹونی بلنکن

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ امریکا کو بھارتی وزیر اعظم نریندر…

June 16, 2023
پاکستان

چیف جسٹس نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی۔سپریم کورٹ…

September 9, 2024
دنیا

تہران: ریسٹ ہاؤس پر اسرائیلی میزائل حملہ:حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید

تہران (ویب ڈیسک): ایران کے شہر تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید…

July 31, 2024
پاکستان

الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں نہ کرے، سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرے: بیرسٹر سیف

پشاور (ویب ڈیسک): مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ادارے…

September 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?