Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سلمان خان کی والدہ میری فین ہیں اورمیں خود سلمان کا فین ہوں؛ بہروز سبزواری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > سلمان خان کی والدہ میری فین ہیں اورمیں خود سلمان کا فین ہوں؛ بہروز سبزواری
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی والدہ میری فین ہیں اورمیں خود سلمان کا فین ہوں؛ بہروز سبزواری

Published August 7, 2023
Tags: 10 سال کی عمر میں بچوں کے فینسی ڈریس شو میں کام کیا Featured تنہایاں میں بہروز سبزواری نے اپنے معصوم کردار سے بے پناہ شہرت پائی
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): سینئر اداکار بہروز سبزواری نے ماضی کا قصہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ لیجنڈ اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے ساتھ تھیٹر کے دوران ان کی دھوتی گرگئی تھی، ناظرین ہنس رہے تھے اور وہ خود صدمے میں تھے۔بہروز سبزواری نے سما ٹی وی کے پروگرام ’حد کردی‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان مومن ثاقب کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔

پروگرام میں میزبان نے جب پوچھا کہ ’کیا بولی وڈ اداکار سلمان خان کی والدہ بھی اپنی فین ہیں؟‘ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ ’جی بالکل‘۔

بہروز سبزواری نے بتایا کہ ایک روز لندن کے شاپنگ اسٹور میں ان کی سلمان خان کے چھوٹے بھائی اور ان کی والدہ سے اتفاقاً ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ’سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل مجھ سے گرم جوشی سے ملے اور پھر ان کی والدہ سے ملاقات کی، انہوں نے مجھے دیکھ فوراً پہچان لیا اور بہت خوش ہوئیں، یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا، میں خود سلمان کا بہت بڑا ہوں‘۔

میزبان کے سوال پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تھیٹر کے دوران ان کی دھوتی اتر گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے ماضی کا ایک قصہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایک روز میں لیجنڈ کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے ساتھ تھیٹر کررہا تھا، میں نے اس پلے میں بدمعاش کا کردار ادا کیا تھا، اس کردار کے لیے میں نے بڑی مونچھیں لگائیں اور دھوتی باندھی تھی۔ ’

سینئر اداکار نے مزید بتایا کہ ’اس وقت تھیٹر میں ہاؤس فُل تھا، بڑی تعداد میں شو دیکھنے آئے ہوئے تھے، اسٹیج پر عمر شریف تھے، جس کے بعد میں نے ایک ڈائیلاگ بولتے ہوئے اپنی انٹری دی، جس کے بعد عمر شریف نے مجھے تھپڑ رسید دیا، یہ تھپڑ اسکرپٹ میں نہیں تھا۔ ’

بہروز سبزواری نے ہنستے ہوئے بتایا کہ جب عمر شریف نے تھپڑ رسید کیا تو میری دھوتی گر گئی، میں بہت صدمے میں تھا، سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کرنا چاہیے، پھر میں نے فوراً دھوتی اٹھائی اور اسٹیج سے بھاگ گیا، جس کے بعد لوگوں نے ہنسنا شروع کردیا۔’

انہوں نے قہقہ لگاتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے دھوتی باندھنی نہیں آتی تھی۔‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بولی وڈ میں ان کی نامور کامیڈین جونی لیور سے بھی گہری دوستی ہے، وہ فلم ’کھلے آسمان کے نیچے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے، فلم آخری حصہ بھارت میں شوٹ ہوا تھا، جس ہوٹل میں ہم ٹھہرے وہیں پر جونی لیور سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک روز میں اپنی اہلیہ کے ساتھ واک کررہا تھا تو مجھے پیچھے سے کسی نے پکڑ لیا، میں نے حیران ہو کر پلٹ کر دیکھا تو جونی لیور تھے، انہوں نے گرم جوشی سے ’قباچہ بھائی‘ کہا۔

’جس کے بعد جونی لیور نے ہماری ٹیم کے ساتھ 8 گھنٹے وقت گزارا اور ہم ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے تھے، وہیں پر ہماری جونی لیور سے دوستی ہوئی‘۔

بہروز سبزواری نے بتایا کہ ’بھارت سے مجھے کسی فلم کی آفر نہیں ہوئی، ایک فلم میں سیاستدان کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے منع کردیا کیونکہ وہ پاکستان کے خلاف تھی‘۔

سینئر اداکار بہروز سبزواری پاکستانی فلم، ٹیلی ویژن اور اسٹیج کے ایک معروف اداکار ہیں، 1968 سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور 10 سال کی عمر میں بچوں کے فینسی ڈریس شو میں کام کیا۔بہروز سبزواری نے سیریل خدا کی بستی سے شہرت حاصل کی۔انہیں رواں سال ستارہ امتیار سے بھی نوازا جاچکا ہے۔اس کے بعد میرا نام منگو، تعبیر، آبگینت، ان کہی اور تنہائیاں میں کام کیا۔

خاص طور سے تنہایاں میں بہروز سبزواری نے اپنے معصوم کردار سے بے پناہ شہرت پائی، جس کی وجہ سے عوامی سطح پر آج بھی لوگ انہیں جانتے اور پہچانتے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

TAGGED:10 سال کی عمر میں بچوں کے فینسی ڈریس شو میں کام کیاFeaturedتنہایاں میں بہروز سبزواری نے اپنے معصوم کردار سے بے پناہ شہرت پائی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کمسن ملزمہ تشدد کیس: سول جج کی اہلیہ کی درخواست ضمانت خارج، گرفتار کرلیا گیا
Next Article پٹری کے جوڑ میں فش پلیٹس کی جگہ لکڑی کا ٹکڑا لگانے سے حادثہ ہوا،ابتدائی رپورٹ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

معروف مصری نابینا قاری شیخ عبد اللہ کامل دوران امامت چل بسے

نیو جرسی (ویب ڈیسک): مصر کے معروف نابینا قاری اور اسلامی اسکالر شیخ عبداللہ کامل امریکی مسجد میں امامت کے…

April 28, 2023
دلچسپ و عجیب

1 لاکھ 12 ہزار روپےقیمت میں‌ فروخت ہونیوالی چارپائی

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکہ میں آن لائن اسٹور پر چارپائی کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 168 روپے میں فروخت…

May 13, 2023
دنیا

ٹوکیو ائیرپورٹ پرمسافر طیارہ جل کر تباہ، 367 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

ٹوکیو (ویب ڈیسک): ٹوکیو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنے والے مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے…

January 2, 2024
پاکستان

اسلام آباد: اسکول بس کھائی میں جاگری، ایک بچہ جاں بحق، 15 زخمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): شاہدرہ کے علاقے میں اسکول بس کھائی میں جاگری۔ذرائع کے مطابق اسکول بس بچوں کو شیخوپورہ…

November 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?