Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فیفا ورلڈکپ کے دوران فلسطین کی قطر میں دھوم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > تازہ ترین > فیفا ورلڈکپ کے دوران فلسطین کی قطر میں دھوم
تازہ ترینکھیل

فیفا ورلڈکپ کے دوران فلسطین کی قطر میں دھوم

Published December 17, 2022
Tags: Featured فلسطین ، غزہ ، فیفا ورلڈ کپ ، مراکش کی فتح ،
Share
Fans wave the Palestinian flag and cheer prior the World Cup, group A soccer match between Qatar and Ecuador at the Al Bayt Stadium in Al Khor, Sunday, Nov. 20, 2022. (AP Photo/Ariel Schalit)
SHARE

قطر میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں فلسطین کی ٹیم بھلے ہی نہ کھیل رہی ہو لیکن فٹبال کے اس بین الاقوامی کھیل میں عرب دنیا کے ساتھ ساتھ لاکھوں شائقین بھی ان کے مداح ہیں۔ کھیل کے میدان سے لے کر قطر کی سڑکوں اور مشہور مقامات پر آپ کو جابجا فلسطینی پرچم لہراتے نظر آتے ہیں۔
دارالحکومت دوحہ کے معروف بازار کتارا میں ایک سٹال آپ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرتا ہے۔اس پر ‘غزل العروق’ یعنی محبت کے عرق کا بینر لگا ہے جس سے ہماری توجہ اس جانب مبذول ہوئی۔ یہ قطر میوزیم کی طرف سے سٹال لگایا گیا ہے جہاں فلسطین میں زردوزی کی تاریخ کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ یہ نمائش اکتوبر کے مہینے سے جاری ہے اور اگلے سال جنوری کے آخری ہفتے تک رہے گي۔ اس کے تحت فلسطین کی تاریخ کے متعلق لوگوں کو معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔
اس نمائش کا افتتاح وزیر ثقافت شیخ عبدالرحمن بن حمد الثانی نے کتارا کے ثقافتی مرکز میں کیا، اس میں فلسطین کے تمام خطوں کی نمائندگی کرنے والے 70 سے زائد ملبوسات اور تاریخی لوازمات شامل ہیں اور ان سے متعلق آرکائیول فوٹوز، پوسٹرز اور متعدد پینٹنگز ہیں، اور اس کے تحت ایسی فلمیں دکھائی جاتی ہیں جو فیشن سے متعلق فلسطینی ثقافتی ورثے پر روشنی ڈالتی ہیں۔
اس کے آٹھ حصوں کے ذریعے فلسطینی زردوزی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے جو صنف، کام، علامتوں، اجناس اور سماجی طبقات کے مسائل سے متعلق ہے۔ اس نمائش کے ذریعے ان تبدیلیوں کو پیش کیا گیا ہے جو کڑھائی کی تاریخ نے دیکھی ہے۔فلسطینی خواتین کی، مزاحمت کی علامت کے طور پر بھی اسے دیکھا جا سکتا ہے جو اس کی تبدیلی سے گزر رہی ہے، اور اس کے عصری مرحلے کے ساتھ ختم ہو رہی ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اگرچہ 32 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں لیکن فلسطین 33ویں ٹیم کے طور پر قطر میں ہرجگہ موجود ہے اور جو بھی ورلڈ کپ کا تاج اپنے نام کرے گا، فلسطین بھی فاتح ہوگا۔الریان کا ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم اس وقت خوشی سے گونج اٹھا جب مراکش کی ٹیم نے چھ دسمبر کو راؤنڈ آف 16 میں سپین کے خلاف شاندار فتح کے بعد پچ پر فلسطینی پرچم بلند کیا۔
اگرچہ مراکش کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں لیکن ان کے کھلاڑی اس سے قطع نظر فلسطینی کاز یا مقصد کی حمایت کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے لاکھوں فٹبال شائقین کے ہیرو بن گئے ہیں۔ مراکش کی ٹیم نے گروپ مرحلے میں کینیڈا کو شکست دینے کے بعد فلسطینی پرچم کے ساتھ جشن منایا تھا۔ تاہم فیفا کے ضوابط کے مطابق پچ پر کھلاڑیوں کو بینرز، جھنڈے، فلائر دکھانا ممنوع ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔چنانچہ جب مراکش کی ٹیم نے جشن منایا تو پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حامیوں نے تالیاں بجا کر ان کے حوصلے کی داد دی۔ مراکش کے کھلاڑیوں کی فلسطینی پرچم تھامے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مراکش کی فتح پرعرب ممالک کے ساتھ ساتھ فلسطین میں بھی جشن منایا گیا۔ غزہ کی پٹی کے ایک سپورٹس ہال میں ہزاروں افراد جمع تھے اور اس میچ کے دوران یہ سب مراکش کی حمایت کر رہے تھے۔

TAGGED:Featuredفلسطین ، غزہ ، فیفا ورلڈ کپ ، مراکش کی فتح ،
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article یوٹیوبر اذلان شاہ یوٹیوبر اذلان شاہ کی جانب سے شادی پر دلہن کو ’گدھے‘ کا تحفہ
Next Article امریکا میں مریضوں کی بیماری کی غلط تشخیص امریکا میں سالانہ 74 لاکھ مریضوں کی بیماری کی غلط تشخیص کا انکشاف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کے 54 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ، شاہین کی 100 وکٹیں مکمل

گال (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے…

July 16, 2023
انٹرٹینمنٹ

عیدالاضحیٰ پر شاہ رخ اور سلمان خان کے ایک جیسے انداز کے چرچے

(ویب ڈیسک): ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اسٹار سلمان خان نے عید پر ایک جیسا انداز…

June 18, 2024
پاکستان

مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے: وزیر اعظم کا واضح اعلان

لاہور (ویب ڈیسک): وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں…

July 1, 2023
پاکستان

قصور میں ایک اور معصوم بچی اغوا کے بعد قتل

قصور (ویب ڈیسک): قصور میں ایک اور بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ…

February 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?