ماسکو (ویب ڈیسک): ایک روسی شخص کو حال ہی میں ماسکو کے الیکٹرانکس اسٹور میں کام کے پہلے ہی دن 53 نئے آئی فونز چوری کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔روسی وزارت داخلہ نے ماسکو میں ایک الیکٹرانکس کی دُکان میں صفائی کرتے ہوئے اور ایک چھوٹے سے سوٹ کیس اور دیگر کئی بیگز میں درجنوں آئی فونز بھرتے ہوئے ملزم کا مختصر کلپ جاری کیا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ 44 سالہ نامعلوم شخص کو کیمرے کی آنکھ کی کوئی فکر نہیں۔ صفائی کرنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنے چہرے کی سمت تبدیل کرنے کی کوشش کرنے اور اس میں ناکام ہونے کے بعد، وہ اپنا کام جاری رکھتا ہے۔
دُکان سے 53 بالکل نئے آئی فونز اور 53,000 روبل ($570) لینے کے بعد، وہ اتفاق سے سامنے کے دروازے سے باہر نکل جاتا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس شخص کا الیکٹرانکس کی دُکان پر سیلز مینیجر کے طور پر اس کا پہلا دن تھا…
پولیس ذرائع نے روسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 44 سالہ شخص نے الیکٹرانکس اسٹور میں سیلز مینیجر کی نوکری حاصل کرنے کے لیے جعلی دستاویزات کا استعمال کیں اور پہلے ہی دن اسٹور کی چابیوں کا سیٹ حاصل کرنے کے بعد سب سے پہلے دُکان آیا اور 53 نئے آئی فونز اور رجسٹر میں موجود تمام رقوم لے کر دوسرے شہرسیواستوپول میں اپنے گھر چلا گیا۔