Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: یوکرین سے جنگ میں روس کے 50 ہزار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی: بی بی سی کا دعویٰ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > یوکرین سے جنگ میں روس کے 50 ہزار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی: بی بی سی کا دعویٰ
دنیا

یوکرین سے جنگ میں روس کے 50 ہزار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی: بی بی سی کا دعویٰ

Published April 17, 2024
Tags: Featured برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بتائی گئی ہلاکتوں کی دوسری جانب یوکرین کی جانب سے جنگ میں ہلاکتوں پر بہت کم ہی
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے خلاف دو سالہ جنگ میں اب تک روس کے 50 ہزار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی رشیا، آزاد میڈیا گروپ میڈیا زون اور رضا کاروں کی جانب سے فروری 2020 سے جاری جنگ میں روسی فوجیوں کی ہلاکت کی تعداد گنی جا رہی ہے اور قبرستانوں میں نئی قبروں پر لگی تختیوں نے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کی گنتی میں کافی معاونت فراہم کی۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوسرے برس روسی فوجیوں کی ہلاکت میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور صرف جنگ کے دوسرے سال ہلاک روسی فوجیوں کی تعداد 27 ہزار 300 ریکارڈ کی گئی تاہم روس کی جانب سے ان اعداد و شمار کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ میں ہلاک روسی فوجیوں کی تعداد روسی حکام کی جانب سے تسلیم کی گئی ہلاکتوں کی تعداد سے 8 گنا زیادہ ہے۔

تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بتائی گئی ہلاکتوں کی تعداد میں دونیستک اور لوہانسک میں ہلاک روسی فوجیوں کی تعداد شامل نہیں ہے، اگر اس تعداد کو بھی شامل کیا جائے تو یہ تعداد 50 ہزار سے بھی کہیں زیادہ بنتی ہے۔

دوسری جانب یوکرین کی جانب سے جنگ میں ہلاکتوں پر بہت کم ہی تفصیلات بتائی گئی ہیں، یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے فروری میں بتایا تھا کہ روس کے خلاف جنگ میں اب تک 31 ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں تاہم امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یوکرین کا جنگی نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے۔

TAGGED:Featuredبرطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹتجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بتائی گئی ہلاکتوں کیدوسری جانب یوکرین کی جانب سے جنگ میں ہلاکتوں پر بہت کم ہی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی ڈکیتوں کے رحم و کرم پر: ڈکیتوں کی ناکے لگاکر وارداتیں
Next Article کروڑوں روپے اوور بلنگ اور غبن کے الزام میں گیپکو کے 20 افسران گرفتار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستانی خفیہ ایجنسی نے موبائل فون ہیک کرنیکی اسرائیلی ٹیکنالوجی خریدلی: اسرائیلی اخبار

(ویب ڈیسک): اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے موبائل فون ہیک کرنے کی اسرائیلی ٹیکنالوجی…

August 3, 2023
پاکستان

’بادی النظر میں توہین عدالت ہوئی‘، چیف جسٹس نے فیصل واڈا، مصطفٰی کمال کو طلب کرلیا

(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا کی پریس کانفرنس پر لیے گئے از خود نوٹس…

May 17, 2024
پاکستان

عمران خان کا FIA ٹیم کے سامنے ایک بار پھر سائفر گم کرنے کا اعتراف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کی تین رکنی ٹیم نے اٹک جیل میں قید سابق وزیراعظم…

August 27, 2023
پاکستان

یو اے ای کا پچھلےقرض میں توسیع،مزید 01 ارب ڈالرکا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے.تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب…

January 12, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?