Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بلاول بھٹو کے بیان پر بھارتی ردعمل بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے، دفتر خارجہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Bilawal Bhutto Zardari
Nijat News > پاکستان > بلاول بھٹو کے بیان پر بھارتی ردعمل بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے، دفتر خارجہ
پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو کے بیان پر بھارتی ردعمل بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے، دفتر خارجہ

Published December 17, 2022
Tags: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
Share
SHARE

دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق تبصرے کے ردعمل میں بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بھارت کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس قرار دے دیا۔

2 روز قبل اقوام متحدہ میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان پر دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھنے اور اسامہ بن لادن کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

بلاول بھٹو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں جے شنکر کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ بھارت کا وزیراعظم ہے‘۔

بلاول بھٹو کی جانب سے نریندر مودی کو ’گجرات کا قصائی‘ کہنے پر بھارت شدید تلملا اٹھا تھا، گزشتہ روز ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنان نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر شدید احتجاج کیا۔

بھارتی حکومت نے بھی بلاول بھٹو کے ریمارکس پر کڑی تنقید کی، این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان، بھارت پر الزامات عائد کرنے کا جواز نہیں رکھتا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے آج میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ’بھارتی حکومت نے 2002 میں گجرات قتل عام کی حقیقتوں کو چھپانے کے لیے عذر اور من گھڑت کہانیوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی ہے، یہ بڑے پیمانے پر قتل، ریپ اور لوٹ مار کی شرمناک داستان ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ گجرات قتلِ عام کے ماسٹر مائنڈ انصاف سے بچ گئے ہیں اور اب بھارت میں اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں‘۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی قسم کی لفاظی بھارت میں زعفرانی دہشت گردی پر پردہ نہیں ڈال سکتی، بھارتی حکمراں جماعت کے سیاسی نظریے ’ہندوتوا‘ نے نفرت، تفرقہ بازی اور سزا سے استثنیٰ کے ماحول کو جنم دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سزاؤں سے استثنیٰ کا کلچر اب بھارت میں ہندوتوا سے چلنے والی سیاست میں اندر تک سرایت کر چکا ہے، دہلی-لاہور سمجھوتہ ایکسپریس پر گھناؤنے حملے میں بھارتی سرزمین پر 40 پاکستانی شہری شہید ہوگئے تھے، اس حملے کے ماسٹر مائنڈ اور مجرموں کی بریت آر ایس ایس-بی جے پی کے زیر انتظام انصاف کے قتل عام کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی تمام ریاستوں میں مذہبی اقلیتوں کو سرکاری سرپرستی میں دھمکایا جاتا ہے، ہندوتوا کی بالادستی کے پیروکاروں کو گائے کی حفاظت، عبادت گاہوں کی توڑ پھوڑ اور مذہبی اجتماعات پر حملے کرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی مظلومیت کی فرضی داستان گھڑتا ہے لیکن درحقیقت بھارت خود غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبر کا مرتکب اور جنوبی ایشیا میں دہشت گرد گروہوں کا کفیل اور مالی معاون ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے ایک ڈوزیئر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں 2021 میں لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید ثبوت موجود ہیں، عالمی تعاون سے اکٹھے کیے گئے شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ بھارت نے لاہور حملے کی منصوبہ بندی اور اس سلسلے میں مالی معاونت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارتِ خارجہ کا بیان پاکستان کو بدنام اور تنہا کرنے میں ناکامی پر بھارت کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے، اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کے اخراج کو روکنے میں ناکامی اور پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کے بعد پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھارت عالمی پلیٹ فارمز کو شدت سے استعمال کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک شاندار نظریے کے حامل ملک کے حوالے سے بھارت تنگ نظری کی ذہنیت پر عمل پیرا ہے، ہمیں یقین ہے کہ عالمی برادری اس چہرے کو دیکھے گی، آر ایس ایس-بی جے پی کا جنوبی ایشیا کو اپنے رنگ میں ڈھالنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔

TAGGED:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودیوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article imran khan and shahbaz sharif وزیراعظم کا ’سیاسی استحکام‘ پر زور، عمران خان کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے مشاورت
Next Article Pak Vs Eng Karachi test کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی شاندار باؤلنگ، پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز پر آؤٹ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پتلی تماشہ کی نئی قسط:عمران خان قومی اسمبلی میں واپس جانےکو تیار

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپس جانے کا عندیہ دے دیا۔عمران…

January 16, 2023
پاکستان

عمران خان کو شام 5 بجے تک کورٹ میں پیش ہونے کی آخری مہلت

لاہور (ویب ڈیسک): حفاظتی ضمانت کی درخواست سے متعلق کیس پر سماعت کے دوران سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک…

February 20, 2023
پاکستان

لاہور:طالبہ سے کوئی زیادتی نہیں‌ہوئی،افواہ پھیلانے والوں کا ٹرائل کیا جائے؛ خصوصی کمیٹی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے اپنی…

October 18, 2024
پاکستانتازہ ترین

نگران وزیراعظم کیلئے ابھی تک کوئی نام شارٹ لسٹ نہیں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

(ویب ڈیسک):وزیراعظم شہبازشریف کا کہناہے کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے ہوگا، مشاورت کے بعد جو نام سامنے…

August 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?