Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’دل اور شہریت دونوں ہندوستانی ہیں‘: اکشے کمار نے کینیڈا کی شہریت چھوڑدی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ’دل اور شہریت دونوں ہندوستانی ہیں‘: اکشے کمار نے کینیڈا کی شہریت چھوڑدی
انٹرٹینمنٹ

’دل اور شہریت دونوں ہندوستانی ہیں‘: اکشے کمار نے کینیڈا کی شہریت چھوڑدی

Published August 16, 2023
Tags: Featured میں بھول گیا تھا کہ مجھے پاسپورٹ تبدیل کرنا چاہیے
Share
SHARE

ممبئی (شوبز ڈیسک): کینیڈین شہریت پر بھارتی مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنے والے بولی وڈ اداکار اکشے کمار نے بھارت کے 77ویں یوم آزادی پر بھارتی شہریت حاصل کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اکشے کمار کینیڈین پاسپورٹ رکھتے تھے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے کینیڈا کی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

15 اگست 2023 کو اکشے کمار نے بھارت کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر بھارتی شہریت کے کاغذات کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیں

Dil aur citizenship, dono Hindustani.
Happy Independence Day!
Jai Hind! 🇮🇳 pic.twitter.com/DLH0DtbGxk

— Akshay Kumar (@akshaykumar) August 15, 2023

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دل اور شہریت دونوں ہندوستانی، یوم آزادی مبارک‘۔

قبل ازیں اکشے کمار نے کہا تھا کہ جب لوگ ان سے اپنے ’ملک سے محبت‘ پر سوال پوچھتے ہیں تو انہیں مایوسی ہوتی ہے۔

2019 میں اکشے کمار نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے کینیڈین شہریت چھوڑ دی ہے اور دوبارہ بھارتی شہریت کے لیے اپلائی کررہے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ کے سیشن کے دوران اکشے کمار نے کینیڈین پاسپورٹ حاصل کرنے کی وجہ بتائی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’90 کی دہائی میں ایک وقت تھا جب میری مسلسل 14 فلمیں فلاپ ہوگئی تھیں اور میں مایوس ہوگیا تھا‘۔

اداکار نے کہا کہ ’میرا قریبی دوست کینیڈا میں مقیم تھا، اس نے مجھے کینیڈا آنے کا مشورہ دیا جس کے بعد میں نے کینیڈا جانے کے لیے درخواست دی کیونکہ مجھے لگا کہ میرا کیریئر ختم ہو گیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈین پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، میں نے اداکاری جاری رکھی لیکن کبھی کینیڈین پاسپورٹ تبدیل کرنے کا نہیں سوچا۔’

’کینیڈا جانے کے بعد میری بھارت میں دو فلمیں ریلیز ہوئی جو خوش قسمتی سے بہت ہٹ ثابت ہوئیں جس کے بعد دوست نے مجھے دوبارہ مشورہ دیا کہ میں واپس بھارت جاکر اپنے کریئر کے لیے مزید محنت کروں جس کے بعد پھر میں واپس آگیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’کینیڈین پاسپورٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں کسی ہندوستانی سے کم ہوں، کینیڈین پاسپورٹ ملنے کے بعد میں گزشتہ 9 سال سے بھارت میں ہوں۔‘

بولی وڈ اداکار نے مزید کہا کہ ’میں بھول ہی گیا تھا کہ مجھے پاسپورٹ تبدیل کرنا چاہیے لیکن مداحوں کی جانب سے جب ’ملک سے محبت‘ پر سوال اٹھائے جاتے ہیں تو مایوسی ہوتی ہے۔‘

اکشے کمار نے 2019 میں کینیڈین شہریت چھوڑ کر بھارت شہریت کے لیے درخواست دی تھی تاہم کووڈ 19 کے باعث درخواست کی منظوری تاخیر کا سبب بن گئی تھی۔

اکشے کمار کو کینیڈین شہریت رکھنے پر بھارتی مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، ایک صارف نے لکھا کہ اکشے کمار نے اپنی شہریت بھارتی سے کینیڈین تبدیل صرف اس لیے کی کیونکہ انہوں نے 14 فلاپ فلمیں کی تھیں، اور اب وہ ہمیں سکھائیں گے کہ حب الوطنی کیسے کی جاتی ہے۔

TAGGED:Featuredمیں بھول گیا تھا کہ مجھے پاسپورٹ تبدیل کرنا چاہیے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article FIA انٹرپول پاکستان کی کارروائی، جرائم میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار
Next Article شہر یار آفریدی، شاندانہ گلزار کی گرفتاری معطل، SSP اور DC اسلام آباد پر فرد جرم عائد ہو گی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ بنےگا، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اتفاق ہوگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): 26 ویں آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی بینچ کی تشکیل…

October 17, 2024
کھیل

پہلا ٹی20 : نیوزی لینڈ 94 پر ڈھیر، پاکستان 88 رنز سے کامیاب

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان نے حارث رؤف کی شاندار باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو ٹی20 میچ میں صرف 94…

April 15, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

اٹلی میں 400 برس پُرانی لاشوں میں کوکین کی باقیات دریافت

میلان (ٹیک ڈیسک): اٹلی میں 400 برس قبل مرنے والے دو افراد میں کوکین کی باقیات دریافت کی گئی ہیں…

September 25, 2024
کھیل

معروف ریسلر ہلک ہوگن انتقال کرگئے، ٹرمپ سمیت دنیا بھر سے مداحوں کااظہار افسوس

فلوریڈا (اسپورٹس ڈیسک): معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق لیجنڈ ریسلر…

July 25, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?