Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فلم ٹائی ٹینک میں ہیرو کے ڈبونے سےمتعلق 25 سال بعد انکشاف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > فلم ٹائی ٹینک میں ہیرو کے ڈبونے سےمتعلق 25 سال بعد انکشاف
انٹرٹینمنٹدلچسپ و عجیب

فلم ٹائی ٹینک میں ہیرو کے ڈبونے سےمتعلق 25 سال بعد انکشاف

Published December 18, 2022
Tags: 11 آسکر ایوارڈز جیتنے والی فلم Featured فلم ٹائی ٹینک لیونارڈو ڈی کیپریو
Share
SHARE

اگر آپ نے ہالی وڈ فلم ٹائی ٹینک دیکھی ہے تو یہ یاد ہوگا کہ ہیروئین (کیٹ ونسلیٹ) ایک لکڑی کے تختے پر چڑھ کر بچ جاتی ہے جبکہ ہیرو (لیونارڈو ڈی کیپریو) اس تختے کو پکڑ کر برفیلے پانی میں تیرتے ہوئے ہلاک ہوجاتا ہے۔

1997 میں ریلیز ہونے والی فلم کو اب 25 سال مکمل ہوگئے ہیں مگر اب بھی مداحوں کی جانب سے اکثر یہ سوال سامنے آتا ہے کہ جب روز (ہیروئین) کو بچایا جاسکتا تھا تو جیک (ہیرو) کو اس تختے پر جگہ دیکر زندہ کیوں نہیں رکھا گیا؟

اب جاکر فلم کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے کہا ہے کہ وہ اس بحث کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ماضی میں جیمز کیمرون نے کہا تھا کہ جیک کی موت کہانی کے لیے ضروری تھی مگر اس جواب سے مداحوں کی تسلی نہیں ہوئی۔

11 آسکر ایوارڈز جیتنے والی اس فلم کے بارے میں ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے جیمز کیمرون نے کہا کہ مداحوں کے سوالات کی وجہ سے ہم نے اس معاملے پر ایک باضابطہ سائنسی تحقیق کی۔

انہوں نے کہا کہ اس سائنسی تحقیق سے ثابت ہوا کہ ٹائی ٹینک کے اختتام پر دکھائے جانے والے تختے میں 2 افراد چڑھ کر زندہ نہیں بچ سکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک سائنسی تحقیق اس لیے کی تاکہ اس بحث کا خاتمہ ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے ایک ماہر کے ساتھ باقاعدہ فرانزک تجزیہ کیا اور اس بارے میں ہم فروری 2023 میں کچھ خاص ریلیز کرنے والے ہیں’۔

فروری میں ٹائی ٹینک کو 4K ورژن میں سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

جیمز کیمرون نے بتایا کہ ہم نے تجزیے کے لیے 2 افراد کی خدمات حاصل کیں جن کا جسمانی حجم کیٹ ونسلیٹ اور لیونارڈو ڈی کیپریو جیسا تھا اور ان کے جسم میں متعدد سنسرز نصب کیے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد ہم نے برفانی پانی میں متعدد طریقوں کی آزمائش کرکے یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ دونوں تختے پر زندہ رہ سکتے تھے یا نہیں، نتائج سے واضح ہوا کہ صرف ایک ہی زندہ بچ سکتا تھا۔

جیمز کیمرون کے مطابق جیک کو مرنے کی ضرورت تھی، یہ فلم محبت اور قربانی کے گرد گھومتی تھی اور محبت کا پیمانہ قربانی تھی۔

TAGGED:11 آسکر ایوارڈز جیتنے والی فلمFeaturedفلم ٹائی ٹینکلیونارڈو ڈی کیپریو
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فیفا فائنل: ارجنٹینا اور فرانس 2-2 سے برابر، کھیل جاری
Next Article افغانستان میں آئل ٹینکر الٹ گیا، 19 افراد جاں بحق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ڈاکٹر ادیب رضوی کو ایک اور بین الاقوامی اعزاز سے نواز دیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک): معروف معالج اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کے روحِ رواں…

February 10, 2024
پاکستان

عالمی امداد کی شفافیت کےلیےتھرڈ پارٹی آڈٹ کرائیںگے؛ وزیر اعظم

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ سیلاب متاثرین کے لیے ملنے والی امداد کا شفاف استعمال…

January 10, 2023
پاکستان

عدلیہ اور بینچ کے اندرتقسیم،نظام انصاف پرسوال: شیری رحمان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہےکہ عدلیہ اور بینچ کے اندر تقسیم نے…

February 27, 2023
دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملہ

قیصر- اسرائیل (ویب‌ڈیسک): اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔سعودی میڈیا…

October 19, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?