Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فیفا ورلڈ کپ 2022: کون ہوگا عالمی چیمپئن، میسی کی ارجنٹینا یا فرانس؟ فیصلہ آج ہوگا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل, ارجنٹائن کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس
Nijat News > کھیل > فیفا ورلڈ کپ 2022: کون ہوگا عالمی چیمپئن، میسی کی ارجنٹینا یا فرانس؟ فیصلہ آج ہوگا
کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2022: کون ہوگا عالمی چیمپئن، میسی کی ارجنٹینا یا فرانس؟ فیصلہ آج ہوگا

Published December 18, 2022
Tags: Featured ارجنٹائن کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل
Share
SHARE

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس سے ہوگا جس میں فٹ بال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک لیونل میسی عالمی کپ اٹھانے کے اپنے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کی سر توڑ کوشش کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق عالمی جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے کے لیونل میسی کے ممکنہ آخری موقع کی راہ میں 1958 اور 1962 میں برازیل کے بعد پہلی بار لگاتار دوسرا ورلڈ کپ جیتنے کا مقصد لیے اسٹار کھلاڑی کائیلین ایمباپے اور فرانس کی مضبوط ٹیم حائل ہے۔

35 سالہ لیونل میسی دنیا کے بہترین کھلاڑی کا ’بیلن ڈی اور ’ ایوارڈز 7 مرتبہ حاصل کرچکے ہیں لیکن آخری بار جب ان کی ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں پہنچی تھی تو اسے 2014 میں جرمنی کے ہاتھوں مایوس کن شکست ہوئی۔

لیونل میسی کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب آج دنیا کا مرکز نگاہ ہوگا جب 89 ہزار شائقین کی گنجائش والے شاندار اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

فرانس ٹیم کے کوچ نے کہا کہ میں ارجنٹائن کو جانتا ہوں، دنیا بھر کے بہت سے لوگ اور شاید کچھ فرانسیسی لوگ بھی امید کرتے ہیں کہ لیونل میسی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں لیکن ہم اپنے مقصد کے حصول کے لیے سب کچھ کریں گے۔

میچ سے قبل ارجنٹائن کے گول کیپر کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ فیورٹ فرانس ہے لیکن ہمارے پاس اب تک کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے۔

فرانس کی ٹیم ان دنوں ایک پراسرار وائرس سے شکار ہو رہی ہے جس سے اس کے اب تک 5 کھلاڑی متاثر ہو چکے ہیں۔

سینٹرل ڈیفنڈرز رافیل ورانے اور ابراہیم کوناٹے اور ونگر کنگسلے کومان وائرس سے متاثر ہونے کے باعث جمعے کے روز ٹریننگ میں بھی حصہ نہیں لے سکے۔

اس سے قبل مڈفیلڈر ایڈرین رابیوٹ اور ڈیوٹ اپامیکانو سیمی فائنل سے باہر ہو گئے تھے۔

وائرس سے متاثرہ کھلاڑیوں، عملے اور فرانسیسی اسکواڈ کے قریبی ذرائع نے بخار، پیٹ اور سر درد سمیت متعدد علامات کی شکایت کی۔

فرانسیسی کوچ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ لیونل میسی کھیل کی حالیہ تاریخ کے بڑے کھلاڑی ہیں لیکن یہ مقابلہ فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان ہے، ہم اس فائنل کو جیتنے کے لیے سب کچھ کریں گے۔

لیونل میسی اپنے پانچویں ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور آج ہونے والا فائنل ان کے لیے ڈیاگو میراڈونا کے کارنامے کی یاد کو تازہ کرنے کا آخری موقع ہے، ڈیاگو میراڈونا نے ارجنٹائن کی 1986 میں میکسیکو کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

فائنل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ارجنٹائن کے حامیوں کا غلبہ ہوگا جب کہ ایک اندازے کے مطابق کم از کم 40 ہزار پرجوش حامی اور شائقین دنیا بھر سے دوحہ میں موجود ہیں۔

پرجوش شائقین کی اتنی بڑی تعداد کی موجودگی اس غیر معمولی ورلڈ کپ کی ایک نمایاں خصوصیت رہی جو کہ تاریخ میں پہلی اپنے روایتی مہینوں یعنی سال کے وسط کے بجائے آخر میں کھیلا گیا۔

گزشتہ روز قطر میں جاری ورلڈ کپ میں فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں کروشیا نے مراکش کو 1-2 سے شکست دے دی۔

TAGGED:Featuredارجنٹائن کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانسفیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کے الیکٹرک, کے الیکٹرک کی فی یونٹ بجلی 7 روپے سستی کرنے کی درخواست
Next Article روڈ حادث خوشاب کے قریب روڈ حادثہ، دولہا سمیت تین افراد جاں بحق، 8 زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں پے پال سروس شروع ہوگئی،اب بآسانی رقوم وصول ہوسکے گی

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکڑ عمر سیف فری لانسرز کے لیے بیرون ممالک سے پیمنٹ گیٹ…

January 7, 2024
سائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

دنیا کا سب سے بڑا آئی فون پرو میکس، گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم

کراچی (ٹیک ڈیسک): دو یوٹیوبرز پر مشتمل ایک ٹیم نے 6.74 فٹ بڑا آئی فون 15 پرو میکس بنا کر…

September 8, 2024
انٹرٹینمنٹ

اکشے کمار نےدیےایک مریض لڑکی کو 15 لاکھ روپے

کراچی (ویب ڈیسک): بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے ایک مریض لڑکی کے دل کی پیوند کاری کیلئے 15…

January 10, 2023
کھیل

گلیڈی ایٹرز کی تاریخی فتح : 241 رنز کا ہدف 18 اوورز میں پورا کردیا

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ سیزن 8، کے 25 ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کا 240 رنز…

March 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?