Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن, اسمبلی تحلیل, وزیراعلی کا آئینی اختیار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ
Nijat News > پاکستان > گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن, اسمبلی تحلیل, وزیراعلی کا آئینی اختیار
پاکستان

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن, اسمبلی تحلیل, وزیراعلی کا آئینی اختیار

Published December 18, 2022
Tags: Featured انسداد دہشت گردی پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ
Share
SHARE

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم شواہد پر پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بری کردیا۔

گزشتہ روز (17 دسمبر کو) انسداد دہشت گردی 7 کے جج نے سنٹرل جیل کے اندر جوڈیشل کمپلیکس میں مقدمے کی سماعت کی، جج نے دونوں فریقین کے شواہد اور حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔

عدالت نے لیاری میں سال 2012 کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزامات میں عزیر بلوچ اور اس کے دو ساتھیوں کو بری کر دیا۔

پروسیکیوشن کے مطابق عزیر بلوچ نے شریک ملزم شاہد عرف ایم سی بی اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ یکم مئی 2012 کو نیپیئر تھانے کی حدود میں گرفتاری کے چھاپے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے اسلحہ اور تشدد کا سہارا لے کر علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا تھا

اس کے علاوہ عدالت نے عزیر بلوچ کو خارادر پولیس اسٹیشن میں درج اسی طرح کے ایک اور مقدمے میں بری کردیا۔

پروسیکیوشن نے الزام لگایا کہ پولیس نے لیاری میں گینگ وار میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا جہاں عزیر بلوچ اور ان کے ساتھیوں نے قتل کرنے کی نیت سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی

سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جرم کے ارتکاب پر سزا سنانے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں۔

وکیل دفاع عابد زمان نے موقف اختیار کیا کہ پروسیکیوشن کے شواہد میں واضح تضاد ہے، موکل کے خلاف لگائے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔

عزیر بلوچ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے الزامات کی تردید تھی۔

خیال رہے کہ عزیر بلوچ کے خلاف نیپیئر اور خارادر پولیس اسٹیشن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی دفعات 324، 337، 427، 34 کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج تھے۔

مبینہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ قتل، قتل کی کوشش، اغوا، ظلم و جبر، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے سے متعلق درجنوں فوجداری مقدمات درج ہیں۔

اب تک عدم شواہد کی بنا پر عدالت نے عزیر بلوچ کو تقریباً 22 مقدمات میں بری کردیا ہے۔

TAGGED:Featuredانسداد دہشت گردیپیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بلاول بھٹو ’میرے خلاف نہیں، نفرت اور امتیازی سلوک پر احتجاج کریں‘، بلاول بھٹو کا بھارتیوں کو مشورہ
Next Article لکی مروت میں پولیس اسٹیشن لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سلطان علی الانہ کو نگران وزیر خزانہ مقرر کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): معروف بینکار سلطان علی الانہ کو نگران کابینہ میں وفاقی وزیر خزانہ مقرر کیے جانے کا…

August 15, 2023
دنیا

ترکیہ؛ جنگلات میں 2 ماہ سےلگی خوفناک آگ پر قابو نہیں‌پایا جاسکا، کوشش میں مزید 2 فائر فائٹر جاں بحق

برصہ- ترکی (ویب ڈیسک): ترکیہ دو ماہ سے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے والے فائر بریگیڈ کے عملے کے…

July 28, 2025
پاکستانتازہ ترین

کراچی: گلبرگ میں 3 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، نصیر نامی رکشہ ڈرائیور نےاعتراف جرم کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک): گلبرگ میں تین سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں گرفتار ملزم نے اعتراف…

October 10, 2024
انٹرٹینمنٹ

ہالی وڈ رائٹرز کی تاریخی ہڑتال: انڈسٹری کا تمام کاروبار ٹھپ ہوگیا

لندن (شوبز ڈیسک): ہالی وڈ رائٹرز کی تاریخی ہڑتال کے بعد اب کئی نامور اداکاروں نے بھی ہڑتال کا اعلان…

July 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?