Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 10 سالہ کوششیں‌کامیاب: دنیا کےپہلے سپر سونک طیارے کی آزمائشی پرواز کامیاب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > 10 سالہ کوششیں‌کامیاب: دنیا کےپہلے سپر سونک طیارے کی آزمائشی پرواز کامیاب
سائنس و ٹیکنالوجی

10 سالہ کوششیں‌کامیاب: دنیا کےپہلے سپر سونک طیارے کی آزمائشی پرواز کامیاب

Published March 31, 2024
Tags: Featured امریکی کمپنی بوم سپر سونک پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل سپر سونک طیاروں پر سفر
Share
SHARE

کیلیفورنیا (ٹیک ڈیسک): دہائیوں کی کوششوں کے بعد سپر سونک طیاروں پر سفر کا خواب پورا ہونے والا ہے۔امریکی کمپنی بوم سپر سونک کے تجرباتی طیارے نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔گزشتہ دنوں ایکس بی 1 نامی طیارے نے کیلیفورنیا میں آزمائشی اڑان بھری۔اس طیارے پر 2014 سے کام جاری ہے اور کمپنی کے مطابق آئندہ چند ماہ بہت اہم ثابت ہوں گے۔اس طیارے نے پہلی پرواز میں تمام تر اہداف حاصل کیے۔

اسے 7100 فٹ کی بلندی پر 273 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑایا گیا تھا، جو بظاہر کمرشل طیاروں سے بہت کم ہے۔

مگر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو Blake Scholl کے مطابق آئندہ 5 سے 7 ماہ کے دوران 10 سے 15 مزید آزمائشی پروازیں ہوں گی جس کے دوران ہم ساؤنڈ بیرئیر توڑ دیں گے۔

آسان الفاظ میں اس طیارے کو آواز کی رفتار (760 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے اڑایا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں یہ طیارہ 1300 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے سفر کر سکے گا۔

اب تک دنیا بھر میں دہائیوں قبل 2 سپر سونک طیارے تیار کیے گئے تھے ایک سوویت Tupolev Tu-144 اور دوسرا برطانوی / فرنچ Concorde، جس نے آخری بار اکتوبر 2003 میں اڑان بھری تھی۔

اس کے بعد سے سپر سونک طیاروں کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے، مگر اب تک وہ کمرشل بنیادوں پر دستیاب نہیں۔ایکس بی 1 کو کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے جبکہ پرواز کے لیے اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جائے گی۔

اس طیارے کے آگے لمبی ناک نکلی ہوئی ہے جس میں 2 کیمرے نصب ہیں جو پرواز کے راستے اور دیگر کاموں میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

Blake Scholl نے دعویٰ کیا کہ یہ ٹیکنالوجی ماضی کے سپر سونک طیاروں سے بہت زیادہ بہتر ہے۔یہ طیارہ 100 فیصد ماحول دوست ایندھن پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مگر ابھی یہ ایندھن زیادہ مقدار میں تیار نہیں ہوتا۔

کمپنی نے کمرشل پروازوں کے لیے رواں دہائی کے اختتام تک کا ہدف طے کر رکھا ہے۔اگرچہ یہ طیارہ ابھی مکمل طور پر تیار نہیں مگر کمپنی کو 130 آرڈر مل چکے ہیں۔

TAGGED:Featuredامریکی کمپنی بوم سپر سونکپہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکملسپر سونک طیاروں پر سفر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: پورٹ قاسم میں3 افراد گٹر میں گرگئے، 2 جاں بحق1 نیم بے ہوش
Next Article پاکستانی اداکارائیں بھی AI کا شکار، مختلف اداکاراؤں کےویڈیو وائرل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی،حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہونے کی تیاری مکمل

کراچی (نجات نیوز): الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو کرانے کے لیے تمام تیاریاں…

January 8, 2023
انٹرٹینمنٹ

اکشے کی مسلسل 10 ویں فلم فلاپ، پروڈیوسرز کو 1000 کروڑ کا نقصان

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی ایک کے بعد ایک فلم فلاپ ہونے پر پرڈیوسرز کو ایک…

July 24, 2024
کاروبار

کوئٹہ: گودام پر چھاپہ ، 300 ٹن چینی اور بڑی مقدار میں آئل برآمد

کوئٹہ (ویب ڈیسک): ضلعی انتظامیہ نے سریاب روڈ پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں چینی برآمد کرلی۔انتظامیہ کے مطابق…

September 9, 2023
پاکستان

سندھ مارچ28واں دن: ایس یو پی پیدل لانگ مارچ کارواں ٹھٹھہ پہنچ گیا

سجاول-ٹھٹہ (ویب ڈیسک): سکھر سے ایس یو پی کا سندھ مارچ کارواں نےروشن علی بھرو، جگدیش آہوجا، امیر آزاد پنہور…

March 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?