کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پی ایس ایل 8 کے 12ویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 12ویں میچ کا ٹاس اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث اور کپتان بابراعظم نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ حارث 21 گیندوں پر 40 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جس کے بعد سیم ایوب بھی صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔
پی ایس ایل 8 میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے حسن علی نے پشاور زلمی کے مڈل آرڈر کو اڑا کر رکھ دیا۔ ٹام کوہلر کوڈمور 1، رومن پاول 0 اور جیمی نشام 6 رنز بنانے کے بعد حسن علی کا شکار بنے۔
اس دوران بابراعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ وہ 58 گیندوں پر 75 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی 3، فہیم اشرف، شاداب خان، رومان رئیس اور مبصر خان ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 15 ویں اور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 31 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، ونڈر ڈوسن 42، کپتان شاداب خان صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ آصف علی نے 29 نز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
پشاور زلمی کی جانب سے ارشد اقبال، جیمز نیشم اور عثمان قادر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔