Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسلام کی عملی تبلیغ کرنیوالےہاشم آملہ کھلاڑیوں کے لیے مثال
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > اسلام کی عملی تبلیغ کرنیوالےہاشم آملہ کھلاڑیوں کے لیے مثال
کھیل

اسلام کی عملی تبلیغ کرنیوالےہاشم آملہ کھلاڑیوں کے لیے مثال

Published February 3, 2023
Tags: Featured اسلام کی تبلیغ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ہاشم آملہ
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): جنوبی افریقہ کے شہرت یافتہ کھلاڑی ہاشم آملہ نے چند روز قبل ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، کھیل چھوڑنے سے پہلے جہاں ہاشم آملہ نے میدان میں کئی ریکارڈز قائم کئے وہیں اپنے عمل سے اسلام کی ایسی تبلیغ کی کہ اج بھی جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ان کی پیروی کرنا پسند کرتے ہیں۔

ہاشم آملہ ایک روزہ مقابلوں میں سب سے کم اننگز میں 2000، 3000اور 4000 رن بنانے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اوسطا ً ہر 6 اننگز میں سنچری اسکور کی ہے جو تاریخ کے تمام بلے بازوں میں بہترین اوسط ہے، جنوبی افریقا کے پہلے مسلمان ٹیسٹ کپتان بھی رہے ہیں۔

ہاشم آملہ نے اپنے کیریئر کے دوران کھیل کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار کی بھی بھرپور پاسداری کی، انہوں نے اپنے یونیفارم پر شراب کا لوگو نہ لگانے پر بھاری جرمانے بھی ادا کئے لیکن شراب کا لوگو نہیں لگایا۔

ہاشم آملہ کے حوالے سے ایک مشہور واقعہ ہے کہ بھارتی چینل کی خاتون میزبان ہاشم آملہ کا انٹرویو کرنا چاہتی تھیں اور جنوبی افریقی بلے باز کی اسلام سے دلی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ایسا مناسب لباس پہننا پڑا جو ہاشم آملہ کیلئے قابل قبول ہو۔ خاتون ہوسٹ کی جانب سے مکمل اور مناسب لباس پہننے کے بعد ہی ہاشم آملہ نے انہیں انٹرویو دیا۔

ابھی حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی کوئنٹن ڈی کوک بیٹھ کر پانی ہی رہے ہیں اور ایسا انہیں ہاشم آملہ نے سکھایا جس پر کہا جاسکتا ہے کہ ہاشم آملہ نے کھیل کے دوران اپنے عمل سے تبلیغ کی جس پر غیر مسلم کھلاڑی بھی ان کی پیروی کرتے ہیں۔

TAGGED:Featuredاسلام کی تبلیغجنوبی افریقہ کے کھلاڑیکرکٹ سے ریٹائرمنٹہاشم آملہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایف بی آرنے ڈولمین مال،طارق روڈ میں 5 شو رومز سیل کردیے
Next Article سائنس کے کرشمے:ڈوڈو نامی بے پرواز پرندے کو دوبارہ زندہ کیا جائیگا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

نگران وزیراعظم پر نواز- زرداری کی کئی بار مشاورت، نام فائنل نہیں‌ہوسکا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے مختلف…

August 2, 2023
پاکستانتازہ ترین

اسٹریٹ کرائمز کی وجہ غربت ہے؛ شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے غربت کو اسٹریٹ کرائمز کی وجہ قرار دیا ہے۔ ایک نجی چینل…

December 20, 2022
کھیل

ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاکستان نے آسٹریلیا کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

(ویب ڈیسک): ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے…

November 3, 2024
دلچسپ و عجیبکھیل

راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): تاریخ ساز ریکارڈز کے حامل راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے اور…

May 20, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?