Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جولائی میں لاپتا افراد کے 157 نئے کیسز رپورٹ، 2 ہزار سے زائد کیسز تاحال زیر التوا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جولائی میں لاپتا افراد کے 157 نئے کیسز رپورٹ، 2 ہزار سے زائد کیسز تاحال زیر التوا
پاکستانتازہ ترین

جولائی میں لاپتا افراد کے 157 نئے کیسز رپورٹ، 2 ہزار سے زائد کیسز تاحال زیر التوا

Published August 3, 2023
Tags: پاکستان میں لاپتا افراد یا جبری گمشدگیوں کا معاملہ بہت سنگین ہے جبری طور پر سیکیورٹی ادارے لے جاتے ہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): لاپتا افراد کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اب تک مبینہ جبری گمشدگیوں کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہزار 893 ہے جن میں سے 2 ہزار 277 اب بھی زیر التوا ہیں اور اس میں جولائی کے مہینے میں مزید 157 کیسز کا اضافہ ہوا۔سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن نے اپنی مفصل رپورٹ جمع کرا دی جس میں جولائی 2023 تک رپورٹ اور حل ہونے والے کیسز کی تمام تفصیلات شامل ہیں۔

اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی 2023 تک مجموعی طور پر 7 ہزار 616 کیسز حل کر لیے گئے جس میں سے صرف اس سال جولائی کے مہینے میں 177 کیسز حل کیے گئے۔

ان حل کیے گئے 177 کیسز میں سے 172 افراد کا پتا لگا لیا گیا جن میں سے 165 اپنے گھر واپس لوٹ گئے، دو افراد جیل اور ایک حراستی مرکز میں ہے جبکہ 4 افراد کی لاشیں مل گئیں۔

اس سلسلے میں بتایا گیا کہ 5 کیسز کو جبری گمشدگی کا نہ ہونے کے سبب حل قرار دے دیا گیا۔

جولائی 2021 تک حل کیے گئے کیسز کے باوجود اب بھی مبینہ جبری گمشدگی کے 2 ہزار 277 کیسز زیر التوا اور حل طلب ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ جبری گمشدگی کے حل طلب اور زیر التوا کیسز میں سب سے زیادہ خیبر پختونخوا کے ہیں جن کی تعداد ایک ہزار 323 ہے جس کے بعد بلوچستان کا نمبر ہے جہاں کے 470 کیسز زیر التوا ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے بھی 259 مبینہ جبری گمشدگی کے کیسز زیر التوا ہیں جبکہ اس سلسلے میں سندھ کے کیسز کی تعداد 163 ہے۔

رپورٹ میں گزشتہ پانچ سالوں کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق اس سال ایک ہزار 460 مبینہ جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے اور اس تمام عرصے میں سب سے زیادہ ایک ہزار 381 کیسز حل کیے گئے۔

رپورٹ ہونے والے کیسز کے مقابلے میں حل کیے گئے کیسز کی بات کی جائے تو اس حوالے سے 2022 کا سال سب سے یادگار رہا جب مبینہ جبری گمشدگی کے 860 کیسز رپورٹ ہوئے لیکن اس کے مقابلے میں ایک ہزار 19 کیسز حل کیے گئے۔

اب تک 2023 کے چھ ماہ کے دوران گمشدگی کے 690 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور اب تک 615 کیسز کو حل کیا جا چکا ہے۔

اس سلسلے میں 2019 کا سال بھی کافی مفید رہا جس میں 800 کیسز رپورٹ ہوئے اور اُس سال 814 کیسز حل کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں لاپتا افراد یا جبری گمشدگیوں کا معاملہ بہت سنگین ہے، ان افراد کے اہلِ خانہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے عزیزوں کو جبری طور پر سیکیورٹی ادارے لے جاتے ہیں اور پھر انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی متعدد مرتبہ اس معاملے پر آواز اٹھاتی اور لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر وزارت داخلہ نے 2011 میں جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں اس وقت کے آئی جی خیبرپختونخوا پر مشتمل 2 رکنی کمیشن قائم کیا تھا۔

اب تک کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال ہی ہیں جبکہ اراکین میں جسٹس (ر) فضل الرحمٰن، ریٹائرڈ آئی جی خیبر پختونخوا محمد شریف ورک اور جسٹس (ر) ضیا پرویز شامل ہیں۔

جنوری 2019 میں حکومت کی جانب سے ایک تاریخی فیصلہ سامنے آیا تھا جس کے تحت جو افراد، شہریوں کے اغوا میں ملوث ہوں گے ان پر پاکستان پینل کوڈ (پی پی پی) کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کسی فرد یا تنظیم کی جانب سے جبری طور پر کسی کو لاپتا کرنے کی کوئی بھی کوشش کو جرم قرار دینے کے لیے پی پی سی میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل جولائی 2018 میں اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے جبری گمشدگی کے تصور کی وضاحت کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ نامعلوم مقامات سے شہریوں کی گمشدگی اور اغوا میں ملوث شخص پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب 2021 میں قومی اسمبلی میں پیش کردہ جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کا بل تاریخی قرار دیتے ہوئے سراہے جانے کے باوجود تاحال التوا کا شکار ہے کیونکہ مجوزہ قانون کو جن قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہے اس سے نکلنے کے بارے میں آئین خاموش ہے۔

TAGGED:پاکستان میں لاپتا افراد یا جبری گمشدگیوں کا معاملہ بہت سنگین ہےجبری طور پر سیکیورٹی ادارے لے جاتے ہیںعدالت میں پیش نہیں کیا جاتا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈیجیٹل مردم شماری متنازع ہوچکی ہے، اس پر انتخابات نہیں ہوںگے، خورشید شاہ
Next Article بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل: سینیٹ کمیٹی کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی سفارش
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندلچسپ و عجیب

سکھر: نارا کینال میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ، شوہر نے چھڑوا لیا

سکھر (ویب ڈیسک): سکھر میں نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا جس…

August 9, 2025
پاکستانتازہ ترین

کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی

کراچی ((ویب ڈیسک): کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل گئیں اور کروڑوں روپے کا…

December 26, 2023
پاکستانکاروبار

پی آئی اے کا مالی گھوٹالہ شدید ہوگیا، 15 ستمبر تک ائیر لائن بند ہوجانے کا خدشہ

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) بند ہونے کے دھانے پر پہنچ گئی، طیارہ ساز کمپنیوں…

September 13, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی یورپی یونین کو کہہ رہی ہے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لیا جائے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے تحریک انصاف کی جانب سے یورپی یونین…

March 13, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?