Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی آئی اے کا مالی گھوٹالہ شدید ہوگیا، 15 ستمبر تک ائیر لائن بند ہوجانے کا خدشہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پی آئی اے کا مالی گھوٹالہ شدید ہوگیا، 15 ستمبر تک ائیر لائن بند ہوجانے کا خدشہ
پاکستانکاروبار

پی آئی اے کا مالی گھوٹالہ شدید ہوگیا، 15 ستمبر تک ائیر لائن بند ہوجانے کا خدشہ

Published September 13, 2023
Tags: Featured فنڈز نہ ملے تو 15 ستمبر سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جاری نہیں رہ سکے گا
Share
Dubai, United Arab Emirates - March 31, 2013: Pakistan International Airlines Airbus A310 aircraft at Dubai International Airport. It is the national flag carrier of Pakistan.
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) بند ہونے کے دھانے پر پہنچ گئی، طیارہ ساز کمپنیوں بوئنگ اور ائیر بس نے طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کا پروگرام بند کردیا۔پی آئی اے کے اعلیٰ انتظامی افسر نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ آئندہ دو دن میں پی آئی اے کو فنڈز نہ ملے تو 15 ستمبر سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جاری نہیں رہ سکے گا۔

ذرائع کے مطابق انٹرسٹ سپورٹ پروگرام کے تحت حکومت پی آئی اے پر عائد قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے ہر سال 23 ارب روپے دیتی ہے جبکہ قرض کی ادائیگی پی آئی اے خود کرتی ہے، گزشتہ سال پی ڈی ایم حکومت نے یہ رقم پی آئی اے کو نہیں دی اور اب نگران حکومت نے بھی ہاتھ کھڑے کررکھے ہیں۔

رقم نہ ملنے کے باعث پی آئی اے کی ادائیگیوں کا توازن بگڑ گیا ہے جبکہ قابل پرواز طیارے 30 سے کم ہوکر 23 ہوئے اور پچھلے 15 دن کے دوران مزید کم ہوکر 16رہ گئے اور اسی باعث پروازیں کم ہونے سے یومیہ آمدنی میں کروڑوں روپے کی کمی ہوگئی۔

ایندھن کے پیسے ادا نہ کرنے پر آج دبئی ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے چار طیاروں جبکہ سعودی عرب کے دمام ائیرپورٹ پر ایک طیارے کو روک لیا گیا، دمام ائیرپورٹ پر پی آئی اے کو 20 ملین ریال کی ادائیگی کرنی ہے تاہم بعد میں تحریری یقین دہانی پر واپس جانے کی اجازت دی گئی۔

طیارہ ساز کمپنیوں بوئنگ اور ائیر بس نے طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کا پروگرام بند کردیا، فضائی کمپنیوں کی بین الاقوامی تنظیم آیاٹا نے بھی آج پی آئی اے کو بلاک کردیا تاہم ساڑھے تین ملین ڈالر کی ادائیگی پر آیاٹا نے اپنی خدمات بحال کردیں۔

پی آئی اے ملازمین کو اس ماہ کی تنخواہ تاحال نہیں ملی، پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیسے ملیں گے تو تنخواہیں ادا ہوں گی۔

وزارت ہوابازی نے وزارت خزانہ پر واضح کردیا ہے کہ اگر پی آئی اے کو آؤٹ سورس کرنا ہے تو فلائٹ آپریشن جاری رکھنا ہوگا، تب ہی پی آئی اے کو اچھا خریدار مل سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت تذبذب کا شکار ہے کہ فنڈز فراہم کرے یا پی آئی اے کو بند کردے۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ائیرلائن انتظامیہ وزارت خزانہ سے مسلسل رابطے میں ہے اور صوتحال کی بہتری کی کوشش کر رہی ہے۔

TAGGED:Featuredفنڈز نہ ملے تو 15 ستمبر سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جاری نہیں رہ سکے گا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سانحہ نو مئی: 14 مقدمات کی تفتیش مکمل، عمران خان 10 کیسز میں قصوروار قرار
Next Article الیکشن حلقہ بندیوں کے بعد فروری میں ہونگے: رانا ثنااللہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

مل کر حکومت بنائیںگے: زرداری، خالد مقبول،شجاعت اور شہباز کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور ملک کے سابقہ صدر آصف علی زرداری نے دیگر جماعتوں…

February 13, 2024
دنیا

ٹوکیو ائیرپورٹ پرمسافر طیارہ جل کر تباہ، 367 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

ٹوکیو (ویب ڈیسک): ٹوکیو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنے والے مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے…

January 2, 2024
پاکستان

سٹی کورٹ میں ’غنڈہ گردی‘ کرنے پر علی زیدی، حلیم عادل کیخلاف مقدمہ درج

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی حیدر زیدی، حلیم عادل شیخ اور دیگر پارٹی…

May 9, 2023
پاکستانکاروبار

اتحادی جماعتوں سےتجاویز طلب،4 یا 5 جون کو بجٹ پیش ہونیکا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیرخزانہ اسحق ڈار اتحادی جماعتوں سے تجاویز لینے کے بعد 4 یا 5 جون کو بجٹ…

May 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?