Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس ،بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > 190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس ،بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
پاکستان

190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس ،بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

Published November 28, 2024
Tags: 190ملین پاﺅنڈ ریفرنس Featured بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
Share
SHARE

راولپنڈی(ویب ڈیسک): اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190ملین پاﺅنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے،کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ،کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی،احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔تاہم مسلسل عدم پیشی پر جاری بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔بعدازاں عدالت نے ریفرنس پر مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں190ملین پاﺅنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی تھی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی تھی۔ بشری بی بی عدالت پیش نہیں ہوئیں تھیں۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا لیکن ملزمان نے آج بھی 342 کا بیان جمع نہیں کرایاتھا۔عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضامن کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا تھا۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست کی تھی جس پر نیب نے اعتراض کیا تھاکہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا ہے جبکہ نوٹری اٹیسٹیشں اسلام آباد سے ہوئی تھی۔

دوران سماعت عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے تھے۔عدالت نے مسلسل عدم حاضری کی بنا پر وارنٹ جاری کئے تھے۔ بعد ازاں ریفرنس پر سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ قبل ازیں بھی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس پر سماعت ملتوی کر دی تھی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھاجبکہ بشری بی بی عدالت پیش نہ ہوئیں اور طبی بنیاد پرحاضری سے ایک روزہ استثنی کی درخواست دائرکردی تھی۔ملزمان نے 342کے تحت جاری سوالناموں پر جواب داخل نہیں کروائے تھے۔ نیب پراسیکیوشن ٹیم نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا تھا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنا پلیڈر بھی مقرر نہیں کیا گیاتھا۔ حاضری سے استثنی کی درخواست ریفرنس کو تاخیر کا شکار کرنے کیلئے تھا۔ ملزمان کی جانب سے 342 کے سوال نامہ کے جواب بھی نہیں دئیے گئے تھے۔نیب پراسیکوٹر کاکہنا تھا کہ ملزمان نے16 گواہوں کی طلبی سے متعلق جو درخواست دی ہے اس پر بھی بحث نہیں کی جا رہی تھی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس پر سماعت ملتوی کر دی تھی۔

TAGGED:190ملین پاﺅنڈ ریفرنسFeaturedبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بیریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتویناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صحافی مطیع اللہ جان گرفتار،ایف آئی آر منظرعام پر آگئی، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا
Next Article ’’میرے پاس وقت نہیں‘‘ ارجن سے علیحدگی کے بعد ملائیکہ اروڑا کی انسٹاگرام پر پوسٹ وائرل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

افغانستان: خوست کے ہوٹل میں بم دھماکا، 3 افراد ہلاک

خوست (ویب ڈیسک): افغانستان کے صوبے خوست میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور…

August 14, 2023
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا آئرلینڈ میچ بارش کی نذر، پاکستان سپر 8 مرحلے سے باہر

(ویب ڈیسک): فلوریڈا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث…

June 14, 2024
کاروبار

ورلڈ بینک کا بلوچستان کیلئے 21 کروڑ ڈالر سے زائد کا فنڈ منظور

کراچی (ویب ڈیسک): ورلڈ بینک نے بلوچستان کے لیے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا فنڈ منظور کرلیا۔ورلڈ بینک کی…

May 26, 2023
پاکستاندنیا

سندھ و پنجاب کو سسٹر اسٹیٹ بنانےکی تیاری، نیویارک اسمبلی میں 20 مارچ کو قرارداد پیش کی جائے گی

نیویارک (ویب‌ڈیسک): امریکا کی ریاست نیویارک کی اسمبلی میں پاکستان کیلئے اہم قرارداد اس ماہ کی 20 تاریخ کو پیش…

March 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?