مکہ مکرمہ (ٹیک ڈیسک): سعودی عرب میں عازمین حج کی سہولت کے لیے الیکٹرک اسکوٹر کے لیے خصوصی ٹریک بنا دیے گئے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عازمین کے آنے جانےکے لیے 1.2 کلو میٹر کے تین ٹریک بنائے گئے ہیں۔
پہلا موٹر سائیکل ٹریک مزدلفہ اور منٰی کے درمیان ہے جبکہ دوسرا جمرات پل جانے کے لیے بنایاگیا ہے، تیسرا ٹریک جمرات جانے والے ٹریک پر قائم ہے۔
سعودی وزارت اسلامی امور نے منیٰ کی مسجد الخیف میں عازمین کے استقبال کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، مسجد الخیف میں 25 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔