Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 5 آئی پی پیز بجلی خریداری کے معاہدے ختم کرنے پر تیار، مستقبل کی ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > 5 آئی پی پیز بجلی خریداری کے معاہدے ختم کرنے پر تیار، مستقبل کی ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی
پاکستانکاروبار

5 آئی پی پیز بجلی خریداری کے معاہدے ختم کرنے پر تیار، مستقبل کی ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی

Published October 6, 2024
Tags: Featured ان اخراجات کو اس انداز میں کم ہونا چاہیے کہ سی ٹی بی عہدیدار کے مطابق حکومت ان سے بجلی خریدنا اس وقت تک ٹیک
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: 1994 اور 2002 کی پاور پالیسیز کے تحت وجود میں آنے والے 5 آئی پی پیز نے ایک متوقع اقدام کے طور پرپاور پرچیز ایگریمنٹ کے معاہدے ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے چند تفصیلات طے کرنا باقی ہے اور جو نہی انہیں حتمی شکل دے دی جائے گی یہ آئی پی پیز اپنے معاہدے ختم کرنے کی دستاویزات پر دستخط کردیں گی۔

پاور سیکٹر کی ٹاسک فورس سے متعلق ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ ان آئی پی پیز کو مستقبل میں ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی لیکن ان کے سابقہ واجبات ادا کیے جائیں گے تاہم انہیں صرف بجلی کی قیمت ادا کی جائے گی اور اس پر سود ادا نہیں کیاجائےگا۔

مزید اہم بات یہ ہے کہ ماضی کی کیپسٹی پیمنٹس جو حکومت پرآئی پی پیز کی جانب سے واجب الاد ہیں وہ 80سے 100ارب روپے ہیں۔ ان واجبات کے حجم پر مذاکرات جاری ہیں۔ اس نمائندے نے اس حوالے سے متعلقہ پانچوں آئی پی پیز کا موقف لینے کی کوشش کی تاہم کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔

یہ آئی پی پیز جو بوٹ پروگرام تعمیر کرو، چلاؤ، ملکیت میں رکھو اور منتقل کردو کی بنیاد پر کام کر رہی تھیں وہ حکومت کے حوالے ہوجائیں گی تاہم جو آئی پی پیز بوٹ معاہدے کے تحت وجود میں نہیں آئیں وہ اپنے مالکان کے پاس ہی رہیں گی۔

اس عہدیدارکے مطابق اس طرح کیپسٹی چارجز کی مد میں 300 ارب روپے تک کی بچت ہو سکے گی جو کہ آئندہ 3 سے 10 سال کے اندر انہیں ادا کی جانی تھی۔ اور اس سے صارفین کو 0.60 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا جو کہ ایک سال میں 60 ارب روپے بنتا ہے۔ان معاہدوں کے ختم ہونے کے بعد ان پانچ آئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے کی بنیاد پر کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس عہدیدار نے مزید بتایا کہ 17 مزید آئی پی پیز جو کہ 1994 اور 2002 کے معاہدے کے تحت وجود میں ائیں ان کی نشاندہی بھی ہوچکی ہے۔ یہ آئی پی پیز بھی ٹیک اینڈ پے موڈ کے بجائے ٹیک آرپے کے میکنزم پر منتقل کی جائیں گی۔

عہدیدار کے مطابق حکومت ان سے بجلی خریدنا اس وقت تک ٹیک ینڈ پے موڈ کے تحت بجلی خریدنا جاری رکھے گی جب تک کہ نجی پاور مارکیٹ نہیں بن جاتی ۔اس نے مزید کہا کہ ایک کرتبہ جب بجلی کی نجی پارکیٹ کا نظام بن گیا تو ان 17 آئی پی پیز کو اجازت دی جائے گی کہ وہ مسابقتی باہمی تجارت کی کنٹریکٹ مارکیٹ کے تحت بجلی بیچنا جاری رکھیں۔ ہم ایسی مسابقتی باہمی تجارت کے معاہدے کی منڈی ( سی ٹی بی سی ایم ) بنانے کےلیے بھرپور طریقےسے کوشاں ہیں اور یہ آئندہ ڈیڑھ سے دوبرس کے دوران وجود میں آجائے گی اور اس کے تحت آئی پی پیز بجلی اہنے صارفین کو ’ویلنگ چارجز ‘ پر بیچ سکے گی۔ اس نے کہا کہ 26 روپے فی یونٹ ویلنگ چارجز کام نہیں کریں گے۔

ان اخراجات کو اس انداز میں کم ہونا چاہیے کہ سی ٹی بی سی ایم موزوں طریقے سے کام کر سکے تاکہ ملک ترقی کر سکے۔ ایف بی آر کو ضرورت اس امرکی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کے ذریعے آمدن بڑھانا کم کرے۔

حکومت فی الوقت 800 ارب روپے سالانہ بجلی کے بلوں کے ذریعے چھاپ رہی ہے۔ اس کامطلب یہ ہوا کہ 8 روپے فی یونٹ تو ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں اور سرچارجز کی مد میں چلاجاتا ہے، اگر انہیں 50 فیصد تک کم کر دیاجائے توٹیرف 4 روپے فی یونٹ گرجائےگا۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ چند ایک شمسی توانائی کے پلانٹ 27 روپے فی یونٹ چار کر رہے ہین جبکہ انہیں 7 روپے فی یونٹ لینے چاہیں ، ہواسے جبلی پیدا کرنے والے آئی پی پیز 40 روپے فی یونٹ لے رہے ہیں انہیں معقول بنانے کی ضرورت ہے۔

TAGGED:Featuredان اخراجات کو اس انداز میں کم ہونا چاہیے کہ سی ٹی بیعہدیدار کے مطابق حکومت ان سے بجلی خریدنا اس وقت تک ٹیک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستے تیسرے روز بھی بلاک، موبائل اور میٹرو بس سروس بھی بند
Next Article پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین کے بدترین تشدد کا شکار پولیس اہلکار انتقال کر گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ٹرمپ ٹیم نے پینٹاگون افسران کو برطرف کرنے کی تیاری شروع کردی: خبر ایجنسی کا دعویٰ

(ویب ڈٰیسک): واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے…

November 14, 2024
انٹرٹینمنٹ

عوام پھر شاہ رُخ خان پر برہم، گھر کے باہر پولیس سیکیورٹی بڑھادی گئی

ممبئی (شوبز ڈیسک): پولیس نے بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کے گھر ’منت‘ کے باہر کی سیکیورٹی…

August 28, 2023
پاکستان

یو ٹرن پے یو ٹرن: ایم کیو ایم کا آج والےانتخابات کا بائیکاٹ

کراچی (ویب ڈیسک): متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات…

January 15, 2023
Bilawal Bhutto Zardari
پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو کے بیان پر بھارتی ردعمل بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق تبصرے کے…

December 17, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?