Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 75 سال کھو دیے، اگلے 75 برس بارے میں سوچنا چاہیے، نواز شریف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > 75 سال کھو دیے، اگلے 75 برس بارے میں سوچنا چاہیے، نواز شریف
پاکستان

75 سال کھو دیے، اگلے 75 برس بارے میں سوچنا چاہیے، نواز شریف

Published October 20, 2024
Tags: Featured جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مودی کے لاہور کے اچانک دورے متعلق انہوں نے کہا، مودی ک
Share
SHARE

(ویب ڈٰیسک): اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف پاک بھارت تعلقات کے بڑے حامیوں میں شمار ہوتے ہیں ان کی بہت زیادہ خواہش تھی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں نریندر مودی خود اسلام آباد آتے، وہ اس بات کی بھی پرجوش خواہش رکھتے ہیں ،چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے۔

نواز شریف نے بھارتی وزیر خارجہ کی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آمد کو ایک اچھی شروعات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 75 سال کھوئے ہیں، اب (ہمیں) اگلے 75 سالوں کے بارے میں سوچنا چاہیے ، پڑوسی بدلے نہیں جاسکتے ، اچھے پڑوسیوں کی طرح رہنا چاہئے، دونوں طرف گلے شکوے ہیں ،ماضی کو دفن کردیں ،بات ایسے ہی بڑھتی ہے بات جاری رہے تو ختم نہیں ہوتی اگر اجلاس میں شرکت کیلئے خود مودی تشریف لاتے تو بہت اچھا ہوتا۔

اس موقعہ پر موجود والد کے پاس بیٹھی مریم نواز نے بھارت جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی آمد خوشگوار سرپرائز ، واجپائی کا دورہ لاہور آج بھی یاد ، بھارت خصوصاً پنجاب کا دورہ کرنا پسند کروں گی ،مجھے کرتارپور کے دورے کے دوران بھارتی زائرین سے بہت پیار ملا،میں بھارت خصوصاً پنجاب کا دورہ کرنا پسند کروں گی۔

نواز شریف نے کہا کہ صرف پنجاب ہی کیوں؟ ہماچل، ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں بھی جائیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کوریج کیلئے بھارت کی معروف خواتین صحافیوں جن میں ایڈیٹرز، کالم نگار اور ٹی وی اینکرز بھی شامل تھیں جنہوں نے لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔

انہوں نے اس ملاقات کا احوال تفصیل کے ساتھ اپنے اپنے جریدوں میں تحریر کیا ہے جسے نہ صرف بھارتی میڈیا میں بلکہ بعض دیگر ممالک کی ویب سائٹ پر بھی نقل کیا گیا ۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھاہمیں مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، سیاحت، بجلی جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے کافی امکانات ہیں، میں بھارت کے ساتھ تعلقات بارے بہت مثبت سوچتا ہوں ۔

مودی کے لاہور کے اچانک دورے متعلق انہوں نے کہا، مودی کا دورہ ایک خوشگوار سرپرائز تھا۔ وہ چاہیں گے کہ مودی باضابطہ طور پر دوبارہ دورہ کریں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم بھیجنی چاہیے، انھوں نے کہا، آپ نے وہی بات کر دی جو میرے دل میں ہے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے، جنہوں نے دسمبر 2015 میں پاکستان کا اچانک دورہ کیا تھا، نواز شریف نے کہاہم نے دھاگے کو جہاں چھوڑا تھا اسے اٹھا لینا چاہئے۔”

انہوں نے مزید کہا میں نے تعلقات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی، لیکن اس میں بار بار خلل پڑا۔” نواز شریف کا اشارہ وزرائے اعظم اٹل بہاری واجپائی اور نریندر مودی کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کے بعد کارگل جنگ اور مبینہ طور پر پاکستان سے سرگرم دہشت گردوں کی طرف تھا۔

TAGGED:Featuredجرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کےمودی کے لاہور کے اچانک دورے متعلق انہوں نے کہا، مودی ک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سلمان معافی نہیں مانگے گا: سلیم خان
Next Article آکسفورڈ چانسلر کے الیکشن سے باہر ہونے پر عمران خان کی ساکھ کو شدید دھچکا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پنجاب پولیس کی کچے میں کارروائی، سب انسپکٹر کی شہادت میں ملوث 2 ڈاکو ہلاک

(ویب ڈیسک ): پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کارروائی کرتےہوئے سب انسپکٹر رانا رمضان…

October 6, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ایک ستارہ کیسے پیداہوتا ہے، منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا

نیو یارک (ٹیک ڈیسک): جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک ستارے کے بننے کے عمل کی تصویر کھینچی ہے۔زمین…

September 17, 2023
سائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

چینی روبوٹ نے مسلسل 65 میل چل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

شنگھائی (ٹیک ڈیسک): چینی کمپنی ایگی بوٹ کے اے 2 نامی انسان نما روبوٹ نے 65 میل تک چہل قدمی…

November 24, 2025
پاکستانتازہ ترین

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور:چوکیدار کی فائرنگ،لیکچرار قتل

پشاور (ویب ڈیسک): اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدار نے فائرنگ کرکے لیکچرار کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق اطلاعات ہیں…

February 19, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?