راولپنڈی(ویب ڈیسک ): اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو جیل میں تمام سہولتیں دی گئی ہیں۔ذرائع جیل حکام کے مطابق جیل میں 8 کمرے چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں جبکہ ان کے کھانے اور علاج کیلئے 9 ڈاکٹر ڈیوٹی پر ہیں۔
ذرائع جیل حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹی وی کے 10 چینل دکھائے جاتے ہیں، ہر گھنٹے بعد چینل تبدیل کر دیا جاتا ہے جبکہ بیڈ، میٹرس اور اخبار کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ورزش کرنے کیلئے سائیکل اور لوہے کا راڈ بھی لگایا گیا ہے جبکہ جیل میں واک کرنے کے لیے 20 فٹ کا صحن بھی موجود ہے۔
ذرائع جیل حکام کے مطابق قیدیوں کیلئے بنایاجانے والا کھانا چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں دیا جاتا اس لیے کھانا پکانے کے لیے باورچی بھی دیا گیا ہے۔
ذرائع جیل حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق بھی انہیں کھانا پکایا کر دیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق قیدی کے اکاؤنٹ سے کھانے پکانے کی اشیاء باہر سے منگوائی جاتی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی کیلئے باہر سے پکا ہوا کھانا دینے کی اجازت نہیں۔
ذرائع جیل حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات بنائے گئے کمروں میں کرائی جاتی ہے۔