Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: زمان پارک سے فرار ہونیوالے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا: ایس پی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > زمان پارک سے فرار ہونیوالے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا: ایس پی
پاکستانتازہ ترین

زمان پارک سے فرار ہونیوالے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا: ایس پی

Published May 18, 2023
Tags: تفتیش جاری ہے نہر کے راستے فرار کی کوشش کر رہے تھے
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) حسن جاوید کا کہنا ہے کہ زمان پارک سے فرار ہونے والے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات تھیں کہ 30 سے 40 لوگ زمان پارک کے اندر موجود ہیں، 8مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو نہر کے راستے فرار کی کوشش کر رہے تھے۔

ایس ایس پی حسن جاوید نے کہا کہ ابھی بھی اطلاعات ہیں کہ زمان پارک میں شر پسند موجود ہیں، زمان پارک پر آپریشن سے متعلق حتمی فیصلہ اعلیٰ افسران کے حکم پرہوگا۔

ایس ایس پی حسن جاوید نے مزید کہا کہ اور لوگ بھی فرار کی کوشش کرتے ہیں لیکن پولیس کو دیکھ کر واپس چلے جاتے ہیں، پکڑے جانے والے 8 مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے عمران خان کو زمان پارک میں موجود افراد کو پولیس کے حوالے کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور میں عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور اگر آئندہ 24 گھنٹے میں انہیں پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا تو کارروائی ہوگی۔

عمران خان جوابی بیان دے چکے ہیں کہ وارنٹ لے آئيں، پورا گھر دکھا ديں گے۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد اب گرینڈ آپریشن کا امکان ہے۔

زمان پارک کے چاروں طرف پولیس تعینات ہے اور راستے بند ہیں۔ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے قریب کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں اور علاقہ مکینوں کو بھی شناخت کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے،

ذرائع کے مطابق حکومت کا زمان پارک میں شرپسندوں سے متعلق حکمتِ عملی چند افسران تک محدودرکھنےکا فیصلہ کیاہے۔

TAGGED:تفتیش جاری ہےنہر کے راستے فرار کی کوشش کر رہے تھے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ دباؤ سےپیچھے ہٹ جاؤں گا، عمران خان
Next Article عمران کو 9 مئی واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے: صدر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

نیب ترامیم مقدمہ ، سپریم کورٹ میں دلچسپ موڑ پر

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں نیب آرڈیننس سے بری اور مستفید ہونے والوں…

January 19, 2023
پاکستانتازہ ترین

ٹک ٹاک اور اسٹارٹ اپ کمپنی سندھ کے 10 ہزار طلبا کو اسکالرشپ دیں گے

کراچی (ویب ڈیسک): ایجوکیشن اسٹارٹ اپ Edkasa اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 10 ہزار بچوں کو اسکالرشپ فراہم…

May 15, 2023
پاکستانکاروبار

بجلی بل پر کوئی ریلیف نہیں ملےگا: “عدم ادائیگی کو بجلی چوری تصور کیا جائے گا” آرڈیننس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): بجلی صارفین کو فوری ریلیف دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا، نگراں حکومت…

August 28, 2023
پاکستانتازہ ترین

نوابشاہ کے قریب 2 مسافر بردار بسوں میں تصادم، 8 مسافر جاں بحق، 70 زخمی

نوابشاہ (ویب ڈیسک): نوابشاہ کے قریب دو مسافر بردار بسوں کی ٹکرکے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 39…

June 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?