مسی سپی (ویب ڈیسک):امریکا کی ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسی سپی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹیٹ کاؤنٹی کے آرکا بٹلا علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے دکان میں داخل ہوکر ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
اس سے قبل مسلح شخص نے قریبی گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون کو قتل کیا، ملزم نے پھر ایک گھر میں داخل ہوکر مزید 2 افراد کو قتل کیا جب کہ اسی علاقے سے مزید 2 افراد کی بھی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بظاہر لگ رہا ہے کہ ملزم نے اکیلے ہی واردات کو انجام دیا ہے تاہم اب تک فائرنگ کے مقصد کا علم نہیں ہوسکا.
واقعے کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔