کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل نے پی ایس ایل 8 کی پہلی سنچری جڑ دی، وہ آخری گیند پر 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
میچ کے 19 ویں اوور میں مارٹن گپٹل نے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی کیخلاف 30 رنز بنا ڈالے اور اسی دوران اپنی سنچری بھی مکمل کی۔
Here comes the first 1⃣0⃣0⃣ of the #HBLPSL8
WHAT a show by @Martyguptill 😲#SabSitarayHumaray l #KKvQG pic.twitter.com/GK1fT8ME3E
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2023
ایونٹ کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ رواں ایونٹ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکے ہیں۔
کراچی کنگز اپنے دونوں میچز ہاری ہے جبکہ کوئٹہ کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔