سوات (ویب ڈیسک): سوات میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے سے ایک خواجہ سرا جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں تاج چوک پر پیش آیا۔
فائرنگ کے واقعے میں ایک خواجہ سرا جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، زخمی خواجہ سرا کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق خواجہ سرا کا تعلق کراچی اور زخمی کا مردان سے ہے، فائرنگ کے واقعےکی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔