کراچی (ویب ڈیسک): ڈیجیٹل مردم شماری کا پہلا مرحلہ 20 فروری سے 3 مارچ تک آن لائن ہوگا، دوسرا مرحلہ یکم مارچ سے 15 مارچ تک ڈور ٹو ڈور اور تیسرا مرحلہ 18 مارچ سے یکم اپریل تک ہوگا۔
ڈائریکٹر سندھ ادارہ شماریات منور علی گھانگھرو نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ ادارہ شماریات 30 اپریل کو نتیجہ حکومت کو دے گا۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں شفافیت یقینی بنائیں گے ، امید ہے سیاسی جماعتیں مردم شماری کے نتائج قبول کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ شہری با آسانی معلوم کرسکیں گے کہ انہیں شمار کیا گیا یا نہیں۔