دادو (ویب ڈیسک): سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاہ اور نائب صدر جگدیش آہوجا ’’سندھ مارچ‘‘ کے دوران سکھر سےمسلسل پیدل چلنےوالے رہنما ہیں. پیدل چلنے کی وجہ سے دونوں رہنما بیمار ہوگئے ہیں، جنہیں ڈاکٹروں نے اب پیدل چلنے سے متعلق وارننگ دی ہے لیکن وہ لانگ میں شرکت کرکے مسلسل پیدل چلنے کو جاری رکھے ہوئے ہیں.
سید زین کے پاؤں سخت زخمی اورچھالوں سے پھٹ چکے ہیں، پیروں کے انفیکشن سے روزانہ کی بنیاد پر پَس اور خون نکل رہا ہے . لانگ مارچ قافلہ جب بھی کسی شہر پہنچتاہے تو زین شاہ کے پیروں کا علاج کیا جاتا ہے اور پھر وہ اگلی منزلوں کی جانب پیدل مارچ شروع کردیتے ہٰیں.
Making a positive change in our nation takes hard work, but it’s worth the effort!
The most important thing is to never give up, no matter how challenging the task may be.
much more respect for Sain @Sayed_ZainShah
#SindhMarch #SindhUnitedMarch #SUP pic.twitter.com/rnHWmrVdte
— khalid hussain kori (@khalidkoree) February 24, 2023
دوسری جانب ڈاکٹروں نے پارٹی کے مرکزی نائب صدر جگدیش آہوجا کو 5 کلومیٹر سے زیادہ پیدل چلنے سے منع کیا تھا.
ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ چلنا ان کی صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے، تاہم انہوں نے تمام خطرات مول لے لیے اور لانگ مارچ میں مسلسل چلتے رہے.مسلسل چلتے رہنے سے جگدیش آہوجا کے جسم بالخصوص پاؤں پر شدید سوجن ہوگئی ہے. ساتھ ان کے پاؤں مٰیںزخم ہوگئے ہیں.
جڳديش آھوجا سنڌ يونائيٽيڊ پارٽي جو مرڪزي نائب صدر ۽ پيادل "سنڌ مارچ" جو پانڌيئڙو آھي، جنھن کي ڊاڪٽرن منع ڪيو تہ 5 ڪلو ميٽر کان وڌيڪ پنڌ ڪرڻ اوھان جي صحت لاء ھاڃيڪار ثابت ٿيندو، پر پنھنجي ماروئڙن جي سجاڳي خاطر ھر رسڪ کڻي ھلي ٿو پيو.
اوھان کي قومي سلام، #SindhMarch pic.twitter.com/gdd8wLLiMN
— Sindh United Party (@SUP_Sindh) February 24, 2023
دادو پہنچنے پر ڈاکٹروں نے دوبارہ معائنہ کیا اور انہیں سختی سے پیدل چلنے سے منع کیا ہے . مگر جب جگدیش آہوجا سے لانگ مارچ میں شرکت کے حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے مارچ میں شامل رہنے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ “دھرتی کی خاطر یہ تمام تکالیف سر آنکھوں پر”.