Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف قرارداد،پاکستان نے ووٹ نہیں‌دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف قرارداد،پاکستان نے ووٹ نہیں‌دیا
پاکستاندنیا

یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف قرارداد،پاکستان نے ووٹ نہیں‌دیا

Published February 25, 2023
Tags: Featured پاکستان 32 ممالک میں شامل جنرل اسمبلی ووٹ نہیں دیا
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان ان 32 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین کے علاقوں پر زبردستی قبضے اور وہاں منصفانہ اور دیرپا امن کے مطالبہ کی قرارداد کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔

ایک ملکی بڑی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کی پہلی برسی سے ایک روز قبل جنرل اسمبلی کے 11ویں ہنگامی اجلاس میں امریکا اور بڑی یورپی طاقتوں سمیت 60 سے زائد ممالک نے قرارداد پیش کی۔

قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ روس کا یوکرین پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، اس قرارداد کے حق میں 141 اور مخالفت میں 7 ووٹ دیے گئے جس کے بعد جنرل اسمبلی نے اسے منظور کر لیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے پاکستان کے اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان نے قرارداد کے مسودے کی حمایت نہیں کی ہے لیکن پاکستان اس قرارداد میں ریاستوں کی خودمختاری، مساوات، علاقائی سالمیت کے اصول کے احترام اور دھمکی یا طاقت کے استعمال سے علاقوں پر قبضہ نہ کرنے جیسے مطالبات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

پاکستانی سفیر نے قرارداد میں شامل اس عزم کی توثیق کی کہ طاقت کے استعمال سے ریاستوں کو توڑا نہیں جا سکتا تاہم انہوں نے کہا کہ ان اصولوں کا عالمی سطح پر اطلاق اور احترام نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی قبضے اور غیر قانونی اور زبردستی الحاق کی جاری کوشش کے ردعمل میں ان اصولوں کا اطلاق نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرا وفد اس قرارداد کے مسودے میں شامل اصولوں اور عمومی شقوں سے اتفاق کرتا ہے اور اس کی توثیق کرتا ہے لیکن کچھ شقیں ایسی ہیں جو چند امور پر پاکستان کے اصولی مؤقف سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

منیر اکرم نے کہا کہ ایک ایسے ملک کے طور پر جو اپنے پڑوس میں طویل تنازعات کا شکار رہا، پاکستان دشمنی کے فوری خاتمے اور ایک منصفانہ اور پائیدار حل کے حصول کے لیے مذاکرات کی بحالی کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

پاکستانی سفیر نے سیکرٹری جنرل سے یوکرین کے مسئلے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب 6 اور 8 کے تحت کشیدگی میں کمی، نئے سرے سے مذاکرات اور پرامن سفارتی حل کے لیے پائیدار مذاکرات میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور ماضی کے معاہدوں کے اصولوں کی بنیاد پر تمام ریاستوں کے جائز سیکیورٹی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنازعات کے پائیدار حل کے لیے بات چیت دوبارہ شروع ہونے کی بھی امید کرتا ہے۔

پاکستان نے بیلاروس کی جانب سے قرارداد میں تجویز کردہ ترامیم سے بھی پرہیز کیا، بیلاروس، نکاراگوا، شام، شمالی کوریا، اریٹیریا، مالی اور روس نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا، ان سب کے روس کے ساتھ قریبی عسکری اور سیاسی تعلقات ہیں۔

تاحال بھارت اور پاکستان دونوں نے یوکرین پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ووٹنگ سے گریز کیا ہے، اس کی وجہ بھارت کے دیرینہ تعلقات اور پاکستان کے مستقبل کے خدشات ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ بھارت اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک کی روس کے ساتھ دوری اختیار کرنے کی توقع ہے لیکن یہ عمل یکدم نہیں ہوگا۔

انٹونی بلنکن نے روس یوکرین جنگ کے ایک سال مکمل ہونے پر ’دی اٹلانٹک‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’ایسے ممالک ہیں جن کے روس کے ساتھ کئی دہائیوں پرانے تعلقات ہیں، ان کا روس سے یکدم دوری اختیار کرنا ایک چیلنج ہے، یہ ایک دم نہیں بلکہ بتدریج ہوگا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’قرارداد کی مخالفت میں ووٹوں کو امریکا میں قومی اور علاقائی خدشات کی عکاسی اور بعض صورتوں میں مغرب کے خلاف اپنی شکایات کے اظہار کے طور پر دیکھا جارہا ہے‘۔

اس حوالے سے ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے لکھا کہ ’جنوبی افریقہ، کینیا اور بھارت میں لوگوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے تنازع کے بارے میں گہرے مبہم نقطہ نظر کا پتہ چلتا ہے، جو روس کے حملے کو غلط یا صحیح کہنے کی بجائے مغرب کے خلاف دیرینہ شکایات پر زیادہ مرکوز ہے۔

واشنگٹن کے بعض حلقوں میں پاکستان کی جانب سے اس قرارداد کے حق میں ووٹنگ نہ دینے کو بھی اسی انداز میں بیان کیا جاتا ہے، پاکستان میں توانائی کی قلت سے باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ روس سے سبسڈی والے تیل کے حصول کے لیے پاکستان کی کوششیں اسے یوکرین تنازع پر مضبوط مؤقف اختیار کرنے سے روک رہی ہیں۔

جبکہ دیگر نے پاکستان کی اس حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ قرارداد یوکرین کی زمین پر جبری قبضے کو مسترد کرتی ہے لیکن اس قرارداد کے حامی کشمیر پر بھارتی قبضے پر اسی اصول کا اطلاق نہیں کرتے۔

TAGGED:Featuredپاکستان 32 ممالک میں شاملجنرل اسمبلیووٹ نہیں دیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملک میں کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے؛این آئی ایچ
Next Article آسٹریلیا میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش، نئی بات نہیں؛ شہری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

امریکی عدالت کا ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

کولمبیا (ٹیک ڈیسک): امریکا میں ایپ پر مجوزہ پابندی کے خلاف ٹک ٹاک کو قانونی جنگ میں شکست کا سامنا…

December 8, 2024
کھیل

ورلڈکپ 2023: افغانستان کی ٹیم بھارت پہنچ گئی، جمعہ کو پہلا وارم اپ میچ

نیو دہلی (اسپورٹس ڈیسک): افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی۔افغانستان کرکٹ ٹیم جمعہ کو…

September 26, 2023
پاکستان

عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم…

February 16, 2024
پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

ٹیلی کام کمپنیز کو شہریوں کی نگرانی کیلئے فون کال، ڈیٹا ریکارڈنگ سے روکنے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ٹیلی کام کمپنیز کو سرویلینس کیلئے فون…

May 29, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?