Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Published March 3, 2023
Tags: Featured اسلام آباد یونائیٹڈ
Share
SHARE

لا ھور (اسپورٹس ڈیسک ):ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعظم خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔رsاولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور ایڈم روسنگٹن نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شرجیل خان صرف 8 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر بولڈ ہو گئے، روسنگٹن بھی 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ طیب طاہر 19 اور شعیب ملک 12 رنز بنا سکے۔

عماد وسیم نے عرفان خان نیازی کے ساتھ مل کر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز کا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا۔

عماد وسیم 54 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 92 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عرفان خان نیازی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد کی جانب سے ٹام کرن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف، رومان رئیس اور حسن علی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اسلام آباد کی بیٹنگ
202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کے کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گر گئی جبکہ ایلکس ہیلز بھی 62 کے مجموعے پر بولڈ ہو گئے لیکن اس کے بعد اعظم خان اور فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے ناصرف ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا بلکہ اپنی ٹیم کے لیے جیت کی بنیاد رکھی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کراچی کنگز اب تک ٹورنامنٹ میں 5 میچ ہار چکی ہے اور دو میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 5 میں سے 3 میچ جیت چکی ہے اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

TAGGED:Featuredاسلام آباد یونائیٹڈ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب میں الیکشن کیلئے تاریخ تجویز، پختونخوا کے گورنر کو بھی خط
Next Article تحفظات دور نا ہوئے تو مردم شماری کو مستردکر دیں گے؛ مراد علی شاہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

بھارت نے ICC ون ڈے رینکنگ میں پاکستان سے نمبر ون پوزیشن چھین لی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): بھارت نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان سے نمبر ون پوزیشن چھین لی۔گزشتہ روز…

September 23, 2023
کھیل

بلائنڈ کرکٹ سیریز: بھارتی ٹیم نےپاکستان کو دوسری شکست دیکر کپ جیت لیا

ڈبئی (اسپورٹس ڈیسک): بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8 وکٹوں سے…

February 25, 2024
دنیا

جو بائیڈن نے یوکرین کو روسی اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے امریکی ہتھیار استعمال کرنیکی اجازت دیدی

(ویب ڈیسک): امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو روس میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے واشنگٹن کی جانب…

May 31, 2024
پاکستانکاروبار

پی آئی اے کا مالی گھوٹالہ شدید ہوگیا، 15 ستمبر تک ائیر لائن بند ہوجانے کا خدشہ

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) بند ہونے کے دھانے پر پہنچ گئی، طیارہ ساز کمپنیوں…

September 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?