اسلام آباد (ویب ڈیسک): حساس اداروں نے الیکشن کمیشن کو موجودہ حالات میں شیڈول انتخابات نہ کرانے کی تجویز دیدی۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے دوران سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے حساس اداروں کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکیورٹی تھریٹ الرٹ گزشتہ سال کی نسبت بہت زیادہ ہے، سکیورٹی تھریٹس بہت زیادہ اور شدت کے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حساس اداروں نے الیکشن کمیشن کو تجویز دی ہے کہ موجودہ صورت حال میں حالیہ شیڈول کیے گئے الیکشن نہ کرائے جائیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ کا اعلان کر چکا ہے اور الیکشن شیڈول بھی جاری ہو چکا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے لیے الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کو حتمی مشاورت کے لیے 14 مارچ کو اسلام آباد طلب کیا ہے۔