Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی
کھیل

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی

Published March 10, 2023
Tags: 41 گیندوں پر سنچری Featured رائیلی روسوو میچ کے ہیرو ثابت ہوئے
Share
SHARE

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 242 رنز بنائے جس کے جواب میں ملتان سلطانز نے رائیلی روسوو کی جارحانہ سنچری کی بدولت ہدف 5 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

ملتان سلطانز کے دونوں اوپنرز ناکام رہے۔ کپتان محمد رضوان 7 اور شان مسعود 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کیرون پولارڈ نے 25 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

تاہم رائیلی روسوو میچ کے ہیرو ثابت ہوئے جنہوں نے 41 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بناکر اپنا پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ وہ 51 گیندوں پر 121 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ انور علی نے 8 گیندوں پر 24، خوشدل شاہ نے 18 رنز بنائے۔

اس سے قبل پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پشاور کی جانب سے اوپنر صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور دھواں دھار اننگز کی بدولت 134 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

صائم ایوب نصف سنچری کے ساتھ 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان بابر اعظم نے جارحانہ 73 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

محمد حارث 35 اور ٹام کوہلر کیڈمور 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ عظمت اللہ عمر زئی نے 16 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے نوجوان بولر عباس آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ اسامہ میر اور انور علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

TAGGED:41 گیندوں پر سنچریFeaturedرائیلی روسوو میچ کے ہیرو ثابت ہوئے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تھریٹس ہیں،الیکشن نہ کرائیں:حساس اداروں کی الیکشن کمیشن کوبریفنگ
Next Article لندن:مسجد سے نکلنے والےشخص کو آگ لگانیوالےکی تصاویر جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

سونے سے سجے آئی فون 15 پرو ماڈلز کی قیمت 26 لاکھ روپے مقرر

کراچی (ٹیک ڈیسک): ایپل نے 12 ستمبر کو آئی فون 15 سیریز کے ماڈلز متعارف کرائے تھے۔آئی فون 15، 15…

September 18, 2023
پاکستان

جماعت اسلامی کا ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان، کراچی میں‌گورنر ہاؤس پر دھرنا ہوگا

راولپنڈی (ویب ڈیسک): امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف ملک بھر…

July 30, 2024
پاکستان

سزا کیخلاف اپیلیں منظور، عمران خان اور بشریٰ بی بی عدت میں نکاح کیس سے بری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح…

July 13, 2024
کھیل

بنگلہ دیش سےشکست: قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ پی ایس ایل ہے؛ راشد لطیف

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم…

July 21, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?