Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لاہور: دفعہ 144 نافذ ،ر ینجرز طلب، PTI نےنفاذ کو چیلنج کردیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > لاہور: دفعہ 144 نافذ ،ر ینجرز طلب، PTI نےنفاذ کو چیلنج کردیا
پاکستان

لاہور: دفعہ 144 نافذ ،ر ینجرز طلب، PTI نےنفاذ کو چیلنج کردیا

Published March 12, 2023
Tags: Featured پی ایس ایل کا ایک میچ پی ٹی آئی سےتاریخ بدلنے کے مذاکرات کیے میراتھن اور سائیکل ریس ہے
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا، ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ نے ایک بار پھر اہم دن پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، لاہور میں آج پی ایس ایل کا ایک میچ، 40 کلومیٹر کی میراتھن اور سائیکل ریس ہونے جا رہی ہے۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے دفعہ 144 لگائی گئی ہے، انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے اور انہیں بتایا کہ آپ ریلی کی تاریخ کو آگے لے جائیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح دفعہ 144 کے باعث زمان پارک سمیت دیگر اہم مقامات پر رینجرز تعینات کردی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آج دوپہر 2 بجے انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت میں خود کروں گا، مجھے پتا ہے انہیں الیکشن سے بھاگنے کیلئے کچھ کرنا ہے، یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، یہ کسی اور کو بھی قتل کروا سکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر لاہور میں دفعہ 144کے نفاذ کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے، لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے، پنجاب حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 15 کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنےکی کوشش کررہی ہے جب کہ تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے، تحریک انصاف کی ریلی ساڑھے 5 بجے ختم ہوگی جب کہ پی ایس ایل کا میچ 7 بجے شروع ہوگا۔

درخواست میں مزیدکہا گیا ہےکہ اس سے پہلےکسی شہر میں پی ایس ایل میچ کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا گیا، الیکشن کمپین تحریک انصاف کا آئینی حق ہے، پنجاب حکومت غیر قانونی طور پر تحریک انصاف کی الیکشن کمپین کو روک رہی ہے۔

TAGGED:Featuredپی ایس ایل کا ایک میچپی ٹی آئی سےتاریخ بدلنے کے مذاکرات کیےمیراتھن اور سائیکل ریس ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملتان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو شکست
Next Article آسکر ایوارڈ: 62 سال بعد قالین کا سرخ رنگ تبدیل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

نائیجیریا: دریا میں کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک

(ویب ڈیسک ): نائیجیریا میں دریا میں کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔خلیجی میڈیا کے مطابق شمالی…

June 14, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

یورپی یونین کا ٹک ٹاک کے خلاف کارروائی کا انتباہ

(ویب ڈیسک ):امریکا کے بعد یورپی یونین نے بھی ٹک ٹاک کے خلاف کارروائی کا انتباہ کیا ہے۔مگر یورپ میں…

April 23, 2024
دنیا

پرتگال: کبوتر بازی میں جھگڑا،1شخص کی3 افرادکو قتل کرکے خودکشی

سیتوبال (ویب ڈیسک): پرتگال میں کبوتر بازی کے دوران ہونے والے جھگڑے پر ایک شخص نے 3 افراد کو قتل…

May 1, 2023
پاکستانتازہ ترین

جو فواد چوہدری کررہے ہیں، میں اس میں ایکٹو نہیں ہوں: اسد عمر

لاہور(ویب ڈیسک): پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہےکہ جو فواد چوہدری کررہے ہیں میں…

June 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?