Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جنوبی افریقا کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > جنوبی افریقا کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا
کھیل

جنوبی افریقا کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا

Published November 16, 2023
Tags: Featured ڈیوڈ ملر نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست
Share
SHARE

کولکتہ ویب ڈیسک): آئی سی سی ون ڈ ے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر 8 ویں بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جنوبی افریقا کی ٹیم ایک بار پھر ‘چوکر’ ثابت ہوگئی اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پروٹیز کا پہلی بار ورلڈکپ کھیلنے کا خواب اس بار بھی ادھورا رہ گیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹمبا باووما نےآسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

24 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ ملر نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم پوری جنوبی افریقی ٹیم آخری اوور میں 212 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اختتامی اوورز میں کپتان پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت کینگروز نے 213 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

A TEAM THAT LOVES THE ODI WORLD CUP!

🇦🇺 are through to their eighth men's ODI World Cup final 🙌https://t.co/NKJxPQslQa #SAvAUS #CWC23 pic.twitter.com/Hdr8RgYsIi

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 16, 2023

مچل اسٹارک 38 گیندوں پر 19 اور کمنز 29 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا نے سب سے زیادہ 8 ویں بار کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل 19 نومبر اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقا کے 4کھلاڑی 24 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے تھے ،تاہم بارش کے باعث میچ کچھ دیر کیلئے روکا گیا لیکن پھر کھیل دوبارہ شروع ہوا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اورکپتان ٹمبا باووما نے کیا تاہم باووما مچل اسٹارک کے پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے صفر پر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک 3، ایڈن مارکرم 10 رنز اور پھر راسی وین ڈیرڈوسن 6 رنز پر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ایسے میں ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے ٹیم کو سنبھالا اور95 رنز کی شراکت قائم کی لیکن پھر کلاسن 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ ملر نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری کی اور اختتامی اوورز میں 101 رنز کی اننگز کھیل کر وہ بھی پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ کوئٹزی 19، مہاراج 4 اور رباڈا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یوں پوری جنوبی افریقی ٹیم 49.4 اوورز میں 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جنوبی افریقا کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز جارحانہ رہا، دونوں اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان 7 اوورز کے اندر 60 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر وارنر 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کو دوسرا نقصان مچل مارش کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ62، مارنس لبوشین 18، اسٹیو اسمتھ 30، میکسویل ایک، جوش انگلس 28 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

193 کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد اسٹارک اور کمنز نے جنوبی افریقی بولرز کا بھرپور سامنا کیا اور ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کریز پر موجود رہے اور اپنی ٹیم کو میچ جتوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔

مچل اسٹارک 38 گیندوں پر 19 اور کمنز 29 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی اور کوئٹزی نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رباڈا ، ایڈن مارکرم اور مہاراج نے ایک ،ایک وکٹ لی۔

TAGGED:Featuredڈیوڈ ملر نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتےسنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انڈسٹری میں لگنے والے پیسے کے بارے میں نہیں پوچھیں گےکہ کہاں سے آرہا ہے: نواز شریف
Next Article گوگل اسٹریٹ ویو میں خوفناک مخلوق نے امریکیوں کو دہشت زدہ کردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

بنگلور: خاتون کی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے آفس میٹنگ میں آن لائن شرکت،ویڈیو وائرل

بنگلور (ویب ڈیسک): کورونا کے بعد سے دنیا بھر میں گھر سے کام کرنے کا رواج عام ہوگیا ہے لیکن…

April 26, 2024
دلچسپ و عجیبویڈیوز

کیلی فورنیا:یوٹیوبر نےسبسکرائبر بڑھانےکیلیےہیلی کاپٹر سے اسپورٹس کار تباہ کردی، پولیس کے ہاتھوں گرفتار

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک): امریکا میں ایک یوٹیوبر کو حال ہی میں ہیلی کاپٹر سے تیز رفتار گاڑی لیمبورگنی پر آتش…

June 11, 2024
انٹرٹینمنٹ

فیروز خان نے دوسری اہلیہ کو انسٹا سے ان فولو کردیا، ایک بار پھر علیحدگی کی افواہیں

(ویب ڈیسک): پاکستانی اداکار فیروز خان کی جانب سے اہلیہ زینب کو انسٹاگرام سے ان فولو کیے جانے کے بعد…

September 7, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف کرائے جانے کا امکان

(ٹیک ڈیسک): اب تک متعدد کمپنیوں نے فولڈ ایبل فون تیار کیے ہیں مگر ایپل نے ایسا کوئی آئی فون…

December 5, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?