ممبئی (ویب ڈیسک): لاکھوں کی دودھ کی فیڈر اور 33 لاکھ کا جھولا۔مشہور اداکاراؤں کے بچوں کے پاس کون سی قیمتی چیزیں ہیں؟ جان کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے. تازہ حیرتناک چیز یہ سامنے آئی ہے کہ سونم کپور نے اپنے بچے کے لیے “صرف 2 سال استعمال کے لئے اتنا مہنگا اسٹرولر لے لیا“
اپنے بچے کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ سونم کپور کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی صرفین نے انھیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
سونم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر خواتین، بچوں اور غریب افراد کے حق کے لئے آواز بھی اٹھاتی ہیں۔
حال ہی میں ان کی تصویر وائرل ہوئی جس میں ان کا بیٹا بین الاقوامی برانڈ ڈائیور کے مہنگے ترین سٹرالر میں بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔ اس اسٹرالر کی قیمت$ 11,500.00 ہے جو پاکستانی تقریباً 33 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ 2 سال کے مختصر عرصے کے لئے اتنا مہنگا اسٹرالر لینا سوائے فضول خرچی اور دکھاوے کے علاوہ کچھ نہیں۔