Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قرض ادائیگی کے اخراجات میں اضافہ، 3 ہزار ارب تک جا پہنچا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > قرض ادائیگی کے اخراجات میں اضافہ، 3 ہزار ارب تک جا پہنچا
پاکستانکاروبار

قرض ادائیگی کے اخراجات میں اضافہ، 3 ہزار ارب تک جا پہنچا

Published March 19, 2023
Tags: Featured آٹھ ماہ میں دفاع پر 871 ارب روپے خرچ ایف بی آر کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت سود کی ادائیگی میں 70 فیصد اضافہ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): رواں مالی سال قرض ادائیگی کے اخراجات بڑھتے ہوئے 3 ہزار 18 ارب روپے کی سطح تک جاپہنچے۔قرض ادائیگی کے اخراجات رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران بڑھتے ہوئے 3 ہزار 18 ارب روپے کی سطح تک جاپہنچے ہیں جو کہ وفاقی حکومت کی مجموعی آمدنی سے بھی کہیں زیادہ ہیں جس کے بعد اس امر کی ضرورت ہے کہ قرض ادائیگی معاملے کو از سر نو دیکھا جائے تاکہ وفاقی حکومت کو دیگر اخراجات کے لیے بھی رقم میسر آسکے اور ڈیفالٹ سے بچاجاسکے۔

وفاقی مالیاتی کارروائیوں کی تفصیلات میں جولائی کیلیے ایف بی آر کی طرف سے دعوی کردہ ٹیکس وصولی میں 20 ارب روپے کے تضاد کا بھی انکشاف ہوا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے فروری تک 4.493 ٹریلین روپے کی ٹیکس وصولی کا دعویٰ کیا۔تضاد کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ٹیکس کا شارٹ فال 232 ارب روپے ہے۔

جولائی تا فروری کی مدت کے لیے مالیاتی کارروائیوں کی تفصیلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 8مہینوں کے دوران سود کے اخراجات نمایاں طور پر بڑھ کر 3.18 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے ہیں۔صرف 8ماہ میں وفاقی حکومت کے قرضوں ذخائر پر سود کی ادائیگی کی لاگت میں 70 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ تقریباً 4سالوں کے دوران مرکزی بینک کی طرف سے مقرر کردہ شرح سود تقریباً دوگنی ہو کر 20 فیصد ہو گئی ہے جس سے حکومت کے قرض سے متعلق اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ،شرح سود میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ شرح سود میں حالیہ اضافے سے مکمل طور پر مطمئن نہیں۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ رواں مالی سال میں قرض ادائیگی کے اخراجات کی لاگت تقریباً 5.2 ٹریلین روپے تک بڑھ سکتی ہے جو اس سال کے 9.6 ٹریلین روپے کے کل بجٹ کے نصف سے زیادہ کے برابر ہے۔دفاع کو چھوڑ کر دیگر تمام بڑے اخراجات نے پہلے آٹھ مہینوں میں منفی نمو ظاہر کی۔

فوجی پنشن اور مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام کے اخراجات کو چھوڑ کر آٹھ ماہ میں دفاع پر 871 ارب روپے خرچ کیے گئے جو کہ 117 ارب روپے یا گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 16 فیصد زیادہ ہے۔مجموعی محصولات بڑھ کر 5.6 ٹریلین روپے ہو گئے، وفاقی ٹیکس کا حصہ 2.48 ٹریلین روپے صوبوں کو منتقل کر دیا گیا۔

3.16 ٹریلین روپے کی خالص آمدنی کے ساتھ، قرض ادائیگی اور دفاع پر ہونے والے اخراجات 4.05 ٹریلین روپے سے زیادہ ہو گئے۔آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان نے بنیادی خسارے کو جس کا حساب سود کی ادائیگیوں کو چھوڑ کر کیا گیا، کو جی ڈی پی کے 0.2 فیصد کے سرپلس میں تبدیل کرنے کا عہد کیا تھا، جو گزشتہ مالی سال کے 3.6 فیصد سے کم تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اے جی پی آر نے ایف بی آر کی جانب سے 4.493 ٹریلین روپے کے دعوے کے مقابلے میں 4.473 ٹریلین روپے کی ٹیکس وصولیوں کی تصدیق کی ہے۔ 4.473 ٹریلین روپے کی ٹیکس وصولی گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ تھی ، یہ تناسب جو کہ موجودہ مہنگائی کی شرح کے نصف سے بھی کم اور ایف بی آر کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

TAGGED:Featuredآٹھ ماہ میں دفاع پر 871 ارب روپے خرچایف بی آر کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوتسود کی ادائیگی میں 70 فیصد اضافہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وسطی بنگلہ دیش میں تیز رفتار بس کھائی میں جاگری، 19 افراد ہلاک
Next Article آپ تھراپی کے ذریعے خود اعتمادی حاصل کرسکتے ہیں!
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

لیبارٹریوں میں ٹائیفائیڈ بخار کے غیرمصدقہ ٹیسٹ کرنے پر پابندی

این آئی ایچ اسلام آباد کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹائیفائیڈ بخار کی تصدیق…

December 22, 2022
انٹرٹینمنٹ

پائلٹ کی حاضر دماغی کے سبب ہمارا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا؛ قیصر نظامانی

کراچی (شوبز ڈیسک): لاہور سے کراچی آنے والی نجی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی جس کی تصدیق سینئر…

July 20, 2025
پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: ‘ر ا’ کو معلومات فراہم کرنے پرگرفتار 5 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بھارتی خفیہ ایجنسی (ر ا) کو معلومات فراہم کرنے…

October 10, 2023
پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کا وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا۔اسلام آباد میں…

February 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?