Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: برف پگھلنے لگی: نگران حکومت کا پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > برف پگھلنے لگی: نگران حکومت کا پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطہ
پاکستان

برف پگھلنے لگی: نگران حکومت کا پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطہ

Published October 17, 2023
Tags: Featured انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔سینئر مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف شفقت محمود سے ان کی رہائشگاہ پر نگران وزیرِاطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ملاقات کی۔ملاقات میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد، سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابات میں شرکت کے مساوی مواقع کے اہتمام اور وسیع قومی مفاہمت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر مفصل گفتگو کی گئی۔

دونوں نے قومی سطح پر ہم آہنگی اور مفاہمت کے فروغ کے امکانات، اہمیت اور ضرورت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

سینئر مرکزی رہنما تحریک انصاف شفقت محمود نے کہا کہ شفاف انتخابات کیلئے تمام جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے یکساں ماحول اور مساوی مواقع کی فراہمی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، تحریک انصاف کو بلاشبہ برابری کی سطح پر سیاسی سرگرمیوں کے مواقع نہیں مل رہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف کو آئین و قانون کی روشنی میں انتخابی مہم چلانے کی بھی اجازت نہیں جبکہ دیگر جماعتوں کو ملک بھر میں جلسے جلوسوں کی کھلی آزادی ہے، نہایت ناہموار ماحول میں منعقد کروائے گئے خلافِ قاعدہ انتخابات عوامی سطح پر ساکھ اور قبولیت سے محروم رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیئر ٹرائل اور انصاف تک مکمل رسائی کو بھی آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے ہدف کے حصول میں بنیادی اہمیت حاصل ہے، قومی سطح پر مفاہمت کے فروغ کا گہرا انحصار دستور کی بالادستی اور جمہوریت کے بقاء و تسلسل پر ہے اور یہ قومی مفاہمت تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیرممکن نہیں۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف دستور کے سائے میں انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

علاوہ ازیں صدر مملکت عارف علوی سے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور بیرسٹر عمیر نیازی نے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

TAGGED:Featuredانتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں نمایاں کمی
Next Article سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا ،جلیل عباس جیلانی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں پے پال سروس شروع ہوگئی،اب بآسانی رقوم وصول ہوسکے گی

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکڑ عمر سیف فری لانسرز کے لیے بیرون ممالک سے پیمنٹ گیٹ…

January 7, 2024
پاکستان

پروفیسر اجمل ساوند کےقتل اور قبائلی تنازعات کیخلاف احتجاج، قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے؛ ڈاکٹر قادرمگسی

کراچی (ویب ڈیسک): پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند کے قتل اور سندھ میں قبائلی تنازعات کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی…

April 10, 2023
پاکستان

ہتک عزت کیس:عمران خان کی دفاع کے حق کے لیے دائر اپیل خارج

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہتک عزت دعوے میں…

December 29, 2022
دنیا

اسرائیل کیخلاف کارروای نہ کرنے پر فلسطینی صدرپر قاتلانہ حملہ ،محافظ جاں بحق، خود محفوظ رہے

غزہ (ویب ڈیسک): فلسطینی صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملہ ، ایک محافظ جاں بحق ہو گیا۔اسرائیل اور حماس کے…

November 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?