Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ نےاس بوگس وسازشی مردم شماری کومستردکردیا؛ڈاکٹر قادرمگسی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ نےاس بوگس وسازشی مردم شماری کومستردکردیا؛ڈاکٹر قادرمگسی
پاکستان

سندھ نےاس بوگس وسازشی مردم شماری کومستردکردیا؛ڈاکٹر قادرمگسی

Published March 19, 2023
Tags: Featured احتجاجی کیمپ کا 16واں روز اعلان ڈاکٹر قادر مگسی احتجاجی کیمپ میں کریں گے دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے ڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف احتجاجی کیمپ 16ویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپ میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے وائس چیئرمین گلزار سومرو، ڈاکٹر سومار منگریو، قادر چنا، نثار کیریو، حیات تنیو، عاشق تھہیم کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے وائس چیئرمین گلزار سومرو نے کہا کہ 4 مارچ سے شروع ہونے والا ہمارا احتجاجی کیمپ پر مبنی تحریک کا پہلہ مرحلہ کل 20 مارچ کو ختم ہوگا اور پریس کلب کے سامنے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ جس میں ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جدوجہد کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا جس کا اعلان سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ میں کریں گے۔

دوسری جانب حیدرآباد سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پورے سندھ نے اس بوگس اور سازشی مردم شماری پر احتجاج کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے، اس لیے حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ اس عمل کو ملتوي کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس متنازعہ مردم شماری میں قوم کا پیسہ ضائع کرنے کی بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اس مردم شماری کو ملتوی نہ کیا تو اس مردم شماری کے اعدادوشمار کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے سندھ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری صرف لوگوں کی گنتی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ سندھ کی قومی بقا اور خودمختاری کے حق سے جڑا مسئلہ ہے۔ لہٰذا اس سازشی مردم شماری کے خلاف کل (آج) دوپہر کراچی پریس کلب کے سامنے ڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور اس سندھ دشمن منصوبے کو مسترد کریں۔

TAGGED:Featuredاحتجاجی کیمپ کا 16واں روزاعلان ڈاکٹر قادر مگسی احتجاجی کیمپ میں کریں گےدوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کم آمدنی والوں کیلئے 50 روپے فی لیٹرتک پیٹرولیم ریلیف کا فیصلہ
Next Article سندھ کی تقسیم کی کوشش جرم ہے،سندھ حکومت کوبرطرف کیاجائے؛زین شاہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنیوالےپاسپورٹ اور نادرا کے 7 افسران گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری…

February 13, 2024
پاکستانتازہ ترین

جناح ہاؤس پرحملہ کرنیوالے شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاؤس سمیت دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے اکثر شرپسندوں کی شناخت…

May 13, 2023
پاکستاندلچسپ و عجیب

سکھر: نارا کینال میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ، شوہر نے چھڑوا لیا

سکھر (ویب ڈیسک): سکھر میں نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا جس…

August 9, 2025
پاکستانتازہ ترینکاروبار

پاکستان ریلویز دیوالیہ ہونے کے قریب، صرف 3دن کے ذخیرے، رپورٹ

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان ریلویز دیوالیہ ہونے کے قریب، 3دن کے ذخیرے کیساتھ ٹرینیں چلانے کاانکشاف ہوا ہے.کچھ دن پہلے…

January 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?