Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ، 4 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ، 4 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی
پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ، 4 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی

Published March 22, 2023
Tags: Featured زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین سرکاری اسپتال الرٹ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں اب تک 4 افراد کے جاں بحق ہونے اور 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔البتہ خیبر پختونخوا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ کے پی میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی اور اس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 47 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا خطہ تھا۔

An earthquake originated on 21-03-2023 at 21:47 PST
Mag: 6.8
Depth: 180 km
Lat: 36.51 N
Long: 70.96 E
Epicentre: Hindukush Region, Afghanistan.

PMD Islamabad.

— PDMAKP OFFICIAL (@PDMAKP) March 21, 2023

زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، بھارت، قازقستان، تاجکستان ، ازبکستان، چین، افغانستان کرغزستان میں بھی محسوس کیے گئے۔پشاور، کوہاٹ، صوابی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے لاہور ، کوئٹہ راولپنڈی میں محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ بہاول پور ،لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار، کرک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

لکی مروت، مردان ، باجوڑ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اسکردو اور چلاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر آ گئے۔شدید زلزلے کے باعث مختلف شہروں میں دیواریں گرنے اور بھگدڑ کے واقعات پیش آئے ہیں۔

Earthquake jolts various cities of Pakistan #Etribune #Earthquake pic.twitter.com/vUC5Qg4BSX

— The Express Tribune (@etribune) March 21, 2023

اسپتال ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے ڈھیری میں زلزلے سے مکان کی دیوار گرگئی جس میں دب کرخاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لوئردیر میں بھگڈر مچنے سے ایک شخص بھی جاں بحق ہوا جبکہ مختلف حادثات میں 43 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مانسہرہ کے علاقے شنکیاری میں زلزلے کے دوران خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔

اس کے علاوہ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مدین میں گھر کی دیوار گرنے سے 13 سال کی لڑکی جاں بحق ہوئی۔ سوات ہی کے علاقے شموزئی میں گھرکی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق سیدوشریف اسپتال سوات میں زلزلے میں زخمی 50 افراد لائے گئے جبکہ لوئر دیر میں ہی زلزلے کے دوران بھگدڑ کے دوران 7 افراد گر کر زخمی ہوگئے جنہیں تیمر گرہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے ہی شہر صوابی کے علاقے شیخ جانہ میں زلزلے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا ہے کہ زلزلے سے خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع سےچھت اور دیواریں گرنےکی اطلاعات ملی ہیں، ایمرجنسی کالز صوابی، چترال، بونیر، مردان اور لوئر دیر سے موصول ہوئیں۔

پی ڈی ایم اے اپڈیٹس

خیبر پختونخوا میں زلزلے سے حادثات کےنتجے 2 افراد جابحق ہوئے ۔

۔مختلف حادثات کےنتجےمیں 6 افراد زخمی ہوئے۔

۔اب تک کی اطلاعات کےمطابق صوبہ بھر میں 8 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

ضلعی انتطامیہ، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کو ضروری احکامات اور الرٹ رہنے کی ہدایت pic.twitter.com/TmvAnxHNKi

— PDMAKP OFFICIAL (@PDMAKP) March 21, 2023

ادھر کوہستان میں زلزے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ قراقرم بند ہوگئی ہے جبکہ کالام کےقریب کرکنڈی پل پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بحرین روڈ بلاک ہوگیا ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت زلزلے کے جھٹکوں سے متاثر ہوئی ہے اور اس کی دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں۔ رہائشی فلیٹس سے باہر نکل آئے۔ ضلعی انتظامیہ بلڈنگ کا معائنہ کرے گی۔گوجر خان میں دیوار گرنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور آفٹر شاکس کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ آفٹرشاکس 10بجکر 43 منٹ پر آئے ، زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا اور گہرائی 156 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر اسلام آباد کے اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔زلزلے کے شدید جھٹکوں کے پیش نظر پولی کلینک اور پمز اسپتال میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے۔

اطلاعات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم، پاکپتن، اوکاڑہ ، عارف والا، پھول نگر، پتوکی، کوٹ رادھا کشن، شاہکوٹ، چونیاں، قصور ، شیخوپورہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔پاکپتن کے شہریوں کا مؤقف ہے کہ اتنا شدید زلزلہ پہلے نہیں آیا۔

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے تمام ٹیچنگ سرکاری اسپتالوں کو الرٹ کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں زلزلے کے پیش نظر لوگوں کی خیریت اور سلامتی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ اللہ سب کو حفظ و امان اور ملک کو ہرآفت سے محفوظ رکھے۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اورمتعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

TAGGED:Featuredزلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمینسرکاری اسپتال الرٹ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈیجیٹل مردم شماری سندھ پرحملہ ہے،کسی صورت قبول نہیں؛جسقم
Next Article سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور کہیں بوندا باندی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

اختر مینگل کا استعفی منظور نہ کرنے کا فیصلہ، منانے کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) اختر مینگل کا بطور ممبر قومی اسمبلی…

September 4, 2024
پاکستان

کراچی کے نتائج : پی پی پی سرفہرست ، جماعت کا احتجاج کااعلان

کراچی(ویب ڈیسک): کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج کا اعلان ہونے کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک…

January 17, 2023
پاکستانتازہ ترین

سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور کہیں بوندا باندی

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی ہے۔بحیرہ عرب…

March 22, 2023
پاکستانکاروبار

PIA کا خسارہ قومی شرمندگی کا باعث: عدم ادائیگی پر کینیڈا آپریشن بند ہونیکا امکان

ٹورانٹو - کراچی (ویب ڈیسک): سنگین مالی مسائل کا شکار پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کا کینیڈا کے…

October 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?