Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کیجانب سےسمندر سے بھرا سیارہ دریافت
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کیجانب سےسمندر سے بھرا سیارہ دریافت
دلچسپ و عجیبویڈیوز

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کیجانب سےسمندر سے بھرا سیارہ دریافت

Published March 8, 2024
Tags: Featured جیمز ویب ٹیلی اسکوپ گہرے پانی کے سمندر سے بھرا ہوا سیارہ دریافت وہاں سمندر بہت زیادہ گرم ہے
Share
SHARE

لندن (ٹیک‌ڈیسک): کائنات کے رازوں کو جاننے کے لیے خلا میں بھیجے جانے والی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے ایک اور حیران کن دریافت کی ہے۔جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک ایسے سیارے کو دریافت کیا ہے جو مکمل طور پر گہرے پانی کے سمندر سے بھرا ہوا ہے۔اس دریافت سے زمین سے باہر انسانوں کی رہائش کے قابل سیاروں کی دریافت میں پیشرفت ہوئی ہے۔جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ڈیٹا سے سیارے کی فضا میں پانی کے بخارات اور میتھین و کاربن ڈائی آکسائیڈ کے کیمیائی عناصر کا انکشاف ہوا۔

یہ سیارہ حجم میں زمین سے دوگنا بڑا ہے اور 70 نوری برسوں کے فاصلے پر واقع ہے۔

برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی اور کینیڈا کی مانٹریال یونیورسٹی کے محققین نے الگ الگ تحقیقی رپورٹس میں جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے اس سیارے کی تفصیلات بتائیں۔

کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ کیمیائی مکسچر سے ایک ایسی آبی دنیا کا عندیہ ملتا ہے جس کی سطح مکمل طور پر سمندر سے ڈوبی ہوئی ہے جبکہ فضا ہائیڈروجن سے بھرپور ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سمندر کا درجہ حرارت 100 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد ہو سکتا ہے، مگر یہ واضح نہیں کہ یہ انسانوں کی رہائش کے قابل ہے یا نہیں۔

اس سیارے کو TOI-270 d کا نام دیا گیا ہے اور اس کی دریافت سے ہمارے نظام شمسی سے باہر موجود سیاروں کے مشاہدے کی جیمز ویب کی صلاحیت ایک بار پھر ثابت ہوئی ہے۔

اس سیارے کے سمندر کے بارے میں شواہد ایمونیا کی عدم موجودگی پر مبنی ہے جس سے یہ اندازہ لگایا گیا کہ اس سیارے کے ماحول میں ہائیڈروجن کا غلبہ ہے۔

مگر محققین کے مطابق ایمونیا آسانی سے پانی میں گھل جاتا ہے تو ہوسکتا ہے کہ وہ فضا کی بجائے سمندر میں موجود ہو۔

مگر وہاں کے حالات زمین سے بالکل مختلف ہیں۔

TOI-270 d کی ایک سمت کا رخ ہمیشہ اس کے ستارے کی جانب رہتا ہے جبکہ دوسری سمت ہمیشہ تاریکی رہتی ہے، جس سے دونوں مقامات کے درجہ حرارت میں بہت زیادہ فرق ہے۔

محققین کے مطابق جس مقام پر ہمیشہ دن رہتا ہے، وہاں سمندر بہت زیادہ گرم ہے جبکہ تاریک حصہ ممکنہ طور پر رہائش کے قابل ہو سکتا ہے مگر وہاں کا دباؤ زمین کی سطح سے لاکھوں گنا زیادہ ہو سکتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل Astronomy and Astrophysics Letters میں شائع ہوئے۔

دوسری جانب مانٹریال یونیورسٹی کے محققین نے بتایا کہ ہمارے خیال میں اس سیارے کا درجہ حرارت اتنا زیادہ ہے کہ وہاں پانی سیال شکل میں نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیارے کی فضا میں پانی کے بخارات کی مقدار بہت زیادہ ہے اور اسی وجہ سے سمندر کی موجودگی کا خیال قابل فہم محسوس نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیارے کی سطح پر درجہ حرارت ممکنہ طور پر 4 ہزار ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہوگا اور اگر وہاں پانی ہوا تو وہ ابلتا ہوا گاڑھا سیال ہوگا۔

دونوں تحقیقی ٹیموں نے سیارے میں carbon disulphide کو بھی دریافت کیا جسے زمین میں حیاتیاتی عمل سے منسلک کیا جاتا ہے مگر یہ مرکب دیگر ذرائع سے بھی بن سکتا ہے، جبکہ ایک اور حیاتیاتی مرکب dimethyl sulphide کے آثار نہیں ملے۔

TAGGED:Featuredجیمز ویب ٹیلی اسکوپگہرے پانی کے سمندر سے بھرا ہوا سیارہ دریافتوہاں سمندر بہت زیادہ گرم ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ‘تمام فیصلوں پر نظرثانی ہوگی،نگران حکومت ایسا کوئی کام نہیں کر سکتی جس کا اسے اختیار نہ ہو’
Next Article محمود اچکزئی کا الیکشن کمیشن کو خط :صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

دبئی میں منی لانڈرنگ کرنے پر 30 رکنی گینگ کو مجموعی طور پر 96 سال کی سزا

(ویب ڈیسک):دبئی میں 30 رکنی گینگ اور 7 کمپنیوں کو منی لانڈرنگ کرنے پر سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا…

June 13, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

سونے سے سجے آئی فون 15 پرو ماڈلز کی قیمت 26 لاکھ روپے مقرر

کراچی (ٹیک ڈیسک): ایپل نے 12 ستمبر کو آئی فون 15 سیریز کے ماڈلز متعارف کرائے تھے۔آئی فون 15، 15…

September 18, 2023
دنیا

امریکہ کا روس سے رابطہ، امریکی صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔امریکی محکمہ…

April 2, 2023
پاکستان

علی امین گنڈاپور نےغصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

(ویب ڈیسک): پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے آنے والے وزیراعلی خیبر پختونخوا…

September 21, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?