Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بابر اعظم ہمارا کپتان ہے،وہ اگلی سیریز میں واپس آئیںگے؛شاداب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > بابر اعظم ہمارا کپتان ہے،وہ اگلی سیریز میں واپس آئیںگے؛شاداب
کھیل

بابر اعظم ہمارا کپتان ہے،وہ اگلی سیریز میں واپس آئیںگے؛شاداب

Published March 23, 2023
Tags: Featured تو پرفارمنس میں نکھار آجاتا ہے ٹیلنٹ کو بیک کیا جائے ذمہ داری ملتی ہے
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ہمارا کپتان ہے، وہ اگلی سیریز میں واپس آئیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ کپتانی سے بطور پلیئر مجھے کافی فرق پڑا ہے، جب عام پلیئر ہوتے ہیں تو اپنے کھیل کا سوچتے ہیں، بطور کپتان ہر کسی سے پرفارمنس لینے کا سوچتے ہیں۔

پاک افغان سیریز پر بات کرتے ہوئے شاداب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بینچ اسٹرینتھ کےلیے افغانستان کےخلاف سیریز کافی اہم ہے، جو نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اس کو مکمل سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے نوجوان پلیئرز اچھی فارم میں ہیں، وہ بھرپور اعتماد کے ساتھ سیریز میں جارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ راشد خان پوری دنیا میں لیگ کھیلتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کی سیریز میں اچھے میچز ہوں گے، افغانستان کے ساتھ ہمارے میچز کافی سنسنی خیز رہے ہیں، میچز آخری اوور تک جاتے ہیں تو اس سے پلیئرز کا پریشر کو ہینڈل کرنے والا ذہن بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک بہترین لیگ ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ کچھ اور ہی ہوتا ہے، صائم ایوب، احسان اللّٰہ زبردست ٹیلنٹ ہیں، مجھے ان سے سے کافی امیدیں ہیں، عماد وسیم اور اعظم خان نے اچھا کم بیک کیا ہے صائم جس فارم میں لگ رہا ہے،وہ بابر کی کیٹیگری والے کھلاڑیوں جیسا کھیل رہا ہے،بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق ایسے پلیئرز ہیں جو آپ کے خلاف رنز بھی کریں تو برا نہیں لگتا۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کے مطابق کوشش ہوتی ہے کہ کھیل میں چیزوں کو سادہ ہی رکھوں اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کےلیے معیار سیٹ کروں،جیسا میں رویہ رکھوں گا، ٹیم مجھے دیکھ کر ویسا ہی رویہ رکھے گی۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ جب انجری کا شکار رہا تھا تو وہ وقت میرے لیے کافی مشکل تھا، انجری کے بعد کرکٹ کو صرف کھیل سمجھا، اس سے پہلے اس کو ہی سب کچھ سمجھتا تھا،شاداب خان نے کہا کہ کم بیک کرنا کافی مشکل کام ہوتا ہے، کم بیک والے پلیئر پر زیادہ پریشر ہوتا ہے،کوشش ہوتی ہے کہ پریشر والی صورتحال ہو تو خود اوپر جاؤں۔

ورلڈکپ 2024 سے متعلق گفتگو میں شاداب کا کہنا تھا کہ کرکٹ ورلڈکپ 2024 کو ذہن میں رکھ کر نوجوانوں کو چانس دینا اچھی بات ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ پلیئرز کو ذمہ داری ملتی ہے تو پرفارمنس میں نکھار آجاتا ہے، ٹیلنٹ کو بنانے کےلیے ضروری ہے کہ ٹیلنٹ کو بیک کیا جائے، بابر اعظم کو بھی شروع میں بیک کیا گیا تو وہ آج اتنا بڑا پلیئر بنا ہے، بابر اعظم ہمارا کپتان ہے، وہ اگلی سیریز میں واپس آئے گا۔

TAGGED:Featuredتو پرفارمنس میں نکھار آجاتا ہےٹیلنٹ کو بیک کیا جائےذمہ داری ملتی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نامور گلوکار عاطف اسلم کے ہاں دوہری رحمتیں‌ نازل
Next Article سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف مہم:خصوصی ٹاسک فورس قائم ہوگا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پی ٹی آئی کا 8 جون کو اسلام آباد کے بجائے سوات میں جلسے کا اعلان

(ویب ڈیسک ):پاکستان تحریک انصاف نے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اعلان…

June 2, 2024
پاکستان

پی ڈی ایم دھرنا: کارکنان ریڈزون میں سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے دھرنے کی کال پر کارکنان اسلام آباد پہنچنا…

May 15, 2023
انٹرٹینمنٹدنیا

ٹرمپ اِن ٹربل: فحش فلموں کی اداکارہ کی ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلق کی عدالت میں تصدیق

واشنگٹن (شوبز ڈیسک): فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلق کی…

May 8, 2024
کھیل

پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ روانہ

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان ویمنز کا 17 رکنی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی…

November 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?