Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ روانہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ روانہ
کھیل

پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ روانہ

Published November 24, 2023
Tags: Featured پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز آئی سی سی کی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان ویمنز کا 17 رکنی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز کھیلنے کیلئے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 3، 5 اور 9 دسمبر کو ڈنیڈن اور کوئنز ٹاؤن میں کھیلئے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کوئنز ٹاؤن اور کرائسٹ چرچ میں 12 سے 18 دسمبر کے درمیان ہوں گے۔

قومی اسکواڈ کی قیادت کپتان ندا ڈار کریں گے جبکہ ٹیم میں عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا اور غلام فاطمہ شامل ہوں گی۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں دو وکٹ کیپر منیبہ علی اور نجیہہ علوی کے علاوہ نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین اور ام ہانی سمیت وحیدہ اختر بھی شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کراچی میں چار روزہ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیا اور بھرپور پریکٹس کی۔

اس موقع پر کپتان ندا ڈار کا کہنا تھا کہ قومی ویمنز ٹیم اسکواڈ میں چند نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ فاطمہ ثنا اور شوال ذوالفقار کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ اسکواڈ میں شامل ام ہانی بھی باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایک درست کامبی نیشن بنانے میں مصروف ہیں اور کھلاڑیوں کا پول بڑھانے پر بھی کام کررہے ہیں۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ بطور کپتان مجھے اپنی کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے، ہماری کھلاڑیوں نے حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی تھی اور ہماری دو کھلاڑی نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ابتدائی دس کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی ویمنز ٹیم 28 نومبر کو نیوزی لینڈ کی برٹ سٹکلف اوول لنکن یونیورسٹی کے گراؤنڈ پر 50 اوورز کا وارم اپ میچ کھیلے گی جبکہ اسی گراؤنڈ پر 30 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ بھی کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا اور دوسری ٹی ٹوئنٹی ڈنیڈن میں 3 اور 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کے تیسرے میچ کیلئے دونوں ٹیمیں 9 دسمبر کو کوئنز لینڈ میں آمنے سامنے آئیں گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیمیں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کیلئے 12 دسمبر کو کوئنز لینڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جبکہ 15 اور 18 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز آئی سی سی کی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

TAGGED:Featuredپاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیانون ڈے سیریز آئی سی سی کی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نجکاری پر فوکس اور پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیح ہے؛ انوارالحق کاکڑ
Next Article چاند کی مٹی میں فصلیں اگانے کا منصوبہ، ناسا نے رقم جاری کردی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے،ری رائٹ نہیں کرسکتی: وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب ٹیسٹ رن کے بعد آئینِ پاکستان کی موبائل ایپلی کیش کا…

April 20, 2023
کھیل

ورلڈکپ: انگلینڈ کی مسلسل پانچویں شکست، بھارت 100 رن سے کامیاب

لکھنئو (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 100 رن…

October 29, 2023
پاکستان

الیکشن کی تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا، ایکشن کیلیے PTI سپریم کورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن کرانے کے معاملے میں پاکستان تحریک…

May 4, 2023
دلچسپ و عجیب

ننھے پاکستانی حافظ محمد ابوبکر نے عالمی مقابلہ قرات اپنے نام کرلیا

عراق (ویب ڈیسک): عراق میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن قرات میں ننھے پاکستانی حافظ قرآن نے پہلی پوزیشن حاصل…

April 1, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?