Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان کے وارنٹ ناقابل ضمانت سے قابل ضمانت میں تبدیل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان کے وارنٹ ناقابل ضمانت سے قابل ضمانت میں تبدیل
پاکستان

عمران خان کے وارنٹ ناقابل ضمانت سے قابل ضمانت میں تبدیل

Published March 24, 2023
Tags: Featured انڈر ٹیکنگ سے مُکرنے پی ٹی آئی کی وارنٹ معطلی کی درخواست عدالت کو محتاط رہنا پڑتا ہے ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینےکے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کردیا۔عمران خان کی جانب سےخاتون جج کو دھمکی کیس میں وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں ہوئی۔

عمران خان کے وکیل گوہرعلی اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل گوہرعلی نے استدعا کی کہ 30 مارچ کو عمران خان آرہے ہیں،عدالت بھی 30 مارچ کو سماعت کرلے، عمران خان توشہ خانہ کیس میں30 مارچ کو کچہری آئیں گے۔

عدالت نےکہا کہ عجیب بات کر رہے ہیں آپ، 30 مارچ کی استدعا کر رہے ہیں جب کہ وارنٹ گرفتاری کا حکم 29 مارچ کا ہے، وکیل نے کہا کہ میں سول کورٹ میں وارنٹ کی تاریخ 29 سے 30 مارچ کرنےکی درخواست دیتا ہوں۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ تو مطلب ہواکہ عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کرنےکی جرات بھی نہ کرے، وارنٹ معطلی کی درخواست پر میرٹ پر دلائل دینے چاہئیں، ملزم عدالت کا بلو آئیڈ بوائے ہوتا ہے لیکن اتنا بھی پسندیدہ بچہ نہیں ہوتا۔

وکیل گوہرعلی نے عمران خان کے وارنٹ معطلی میں 30 مارچ تک توسیع کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس والے وارنٹ 30مارچ تک معطل ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ 29 مارچ کو عدالت کوئی بھی فیصلہ جاری کرسکتی ہے، کیا عمران خان خاتون جج کیس میں کبھی پیش ہوئے ؟ اس پر پراسیکوٹر نےکہا کہ عمران خان اس کیس میں کبھی پیش نہیں ہوئے، وکیل گوہرعلی کا تو خاتون جج کیس میں وکالت نامہ ہی نہیں۔

عدالت نے عمران خان کی لیگل ٹیم کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

وقفےکے بعد عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کرنےکا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی وارنٹ معطلی کی درخواست کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کی متعدد بار طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی، ٹرائل کورٹ کے مطابق اپنی ہی انڈر ٹیکنگ سے مُکرنے پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے،عموماً ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ سے پہلے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں، ناقابل ضمانت وارنٹ میں ملزم کی ذاتی آزادی میں مداخلت ہوجاتی ہے، عدالت کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے محتاط رہنا پڑتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس میں عمران خان کے خلاف دفعات قابل ضمانت ہیں، عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ سے قبل ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنا درست نہیں، عمران خان کے13مارچ کو جاری کیےگئے ناقابل ضمانت وارنٹ کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کیا جاتاہے۔

خیال رہےکہ خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینےکے کیس میں سول جج رانا مجاہد رحیم نے 13مارچ کو عمران خان کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیےتھے، عدالت نے عدم پیشی پر عمران خان کو 29 مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنےکا حکم جاری کیا تھا۔

14 مارچ کو ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16مارچ تک معطل کردیے تھے، 16 مارچ کو عدالت نے پھر وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے 20 مارچ تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ سماعت پر جج کی رخصت کےباعث کیس کی سماعت نہ ہوسکی اور انہیں 24 مارچ تک توسیع مل گئی تھی۔

TAGGED:Featuredانڈر ٹیکنگ سے مُکرنےپی ٹی آئی کی وارنٹ معطلی کی درخواستعدالت کو محتاط رہنا پڑتا ہےہدایات کے ساتھ نمٹا دیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مودی کی تحقیر پر عدالت کی راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا
Next Article ایک نیا سازشی بیانیہ:کیرئیر کےعروج پرکسی نےزہردیا؛عمران نذیر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عمران نے ہماری 28 سالہ خوشگوار زندگی تباہ کردی؛خاور مانیکا کےتہلکہ خیز انکشافات

کراچی (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے تہلکہ…

November 21, 2023
پاکستان

مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: رانا ثنا اللہ

(ویب ڈیسک):اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے بات کریں گے…

May 2, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

چندریان 3 کا بجٹ: ہالی ووڈ مووی سے بھی کم، صرف 75 ملین امریکی ڈالر

نئی دہلی (ٹیک ڈیسک): بھارت مشن چندریان 3 کی کامیابی کے ساتھ چاند کے تاریکی حصے پر لینڈ کرنے والا…

August 24, 2023
پاکستانصحت

میو اسپتال لاہور :انجکشن کےمبینہ ری ایکشن سےمرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): میو اسپتال لاہور کے چیسٹ وارڈ میں ٹیکے کے مبینہ ری ایکشن سے جان کی بازی ہار…

March 10, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?