Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران نے جن پرالزام لگایا انہی سے مدد مانگ رہا ہے، خواجہ آصف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران نے جن پرالزام لگایا انہی سے مدد مانگ رہا ہے، خواجہ آصف
پاکستان

عمران نے جن پرالزام لگایا انہی سے مدد مانگ رہا ہے، خواجہ آصف

Published March 24, 2023
Tags: Featured امریکا پر حکومت گرانے کا الزام ان ہی سے مدد مانگ رہے ہیں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا پر ان کی حکومت گرانے کا الزام عائد کیا اور اب ان سے ہی مدد مانگ رہے ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری حکومت ایک سال مکمل کرنے جا رہی ہے اور یہ حکومت ایک آئینی اقدام کے تحت آئی تھی، لیکن اس اقدام کو روکنے کے لیے عمران خان کی اس وقت کی حکومت نے مختلف غیر آئینی طریقے اپنائے گئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے ان غیر آئینی کاموں میں صدر مملکت اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر تھے، رات گئے اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ سپریم کورٹ نے ختم کرکے چیزیں ٹھیک کیں اور آج ہماری حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کئی واقعات ہوئے، عمران خان کا سیاسی سفر سائفر سے شروع ہوا اور آج شیریں مزاری نے امریکا کو خط لکھ دیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور دیگر کئی مسائل پر بھی بحث کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ملک جس کو پاکستان یا عمران خان کی حکومت کے خلاف سازش کا الزام دیا گیا، اب وہی لوگ مدد اور حفاظت کے لیے بیرونی سازش کے تخلیق کاروں سے رابطہ کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ عمران خان کا حکومت سے نکلنے اور آج امریکا کو پیغام تک کا سفر ہے، دنیا میں کہیں بھی ایک ملزم عدالت میں پیش ہونے سے انکار نہیں کرتا لیکن ٹیلی ویژن کی اسکرینز پر چند ہفتوں سے دیکھا جارہا ہے کہ عمران خان عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کر رہا ہے اور کئی وجوہات اس کی صفائی میں بیان کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب عدالت میں پیشی ہوتی ہے تو وہ کار میں بیٹھا ہوتا ہے اور عدالتوں پر ہجوم اور حامیوں کے ذریعے حملہ کرتا ہے، جب کبھی پیش ہوتا ہے تو عدالتوں پر دباؤ ڈالتا اور انہیں دھمکیاں دیتا ہے اور جب پولیس کو گرفتاری کے لیے ان کے گھر بھیج دیا گیا تو ان پر بھی حملہ کردیا گیا اور ان پر فائرنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے لیے ان کے گھر کے باہر تصادم میں 70 سے 80 پولیس افسران زخمی ہوئے، جن میں سینئر افسران بھی شامل تھے لیکن یہ ماضی میں کبھی نہیں ہوا یہاں تک کہ ان کی حکومت یا اس سے پہلے بھی نہیں ہوا اور اس وقت بھی اپوزیشن رہنما اور کارکنوں نے اچھے انداز میں گرفتاری دے دیں۔

غیر ملکی میڈیا کو خواجہ آصف نے بتایا کہ ماضی میں سیاسی کارکنوں نے بڑے اچھے طریقے سے گرفتاری قبول کی، چاہے ان سے جس طرح کا بھی انتقام لیا جا رہا ہو لیکن انہوں نے کبھی اپنی گرفتاری کی اس طرح مزاحمت نہیں کی یا عدالتوں کی بے عزتی یا بدنام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں مسلم لیگ (ن) کی تقریباً پوری قیادت گرفتار ہوئی، ہمارے قائد نواز شریف نے گرفتاری دی اور سرینڈر کرنے کے لیے برطانیہ سے واپس آئے اور ان کی بیٹی گرفتار ہوئی، موجودہ وزیر اعظم، ان کے بیٹے اور بھتیجے گرفتار ہوئے لیکن کوئی مزاحمت نہیں ہوئی، مجھے گرفتار کیا گیا اور تقریباً 6 مہینے جیل میں رہا، میری اہلیہ تقریباً 3 سال تک عدالتوں میں پیش ہوتی رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ اور میرا بیٹا بھی عدالت میں پیش ہوئے، اپوزیشن کو بری طرح انتقام کا نشانہ بنایا، ہماری تاریخ میں مارشل لا یا سیاسی حکومتوں کے دوران کارروائیاں ہوئیں لیکن اس طرح کے واقعات کبھی نہیں ہوئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو پھانسی دی گئی، ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی جو عدالتی قتل تھا، بینظیر بھٹو کو دہشت گردوں نے شہید کردیا، نواز شریف کو حکومت سے 3 دفعہ نکالا گیا لیکن ہم نے کبھی اس طرح کی مزاحمت نہیں کی جو گزشتہ تین یا چار ہفتوں سے ہو رہا ہے، آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ عدم اعتماد کے بعد حکومت لینے سے سیاسی نقصان ہوا ہے اور ہمیں قیمت ادا کرنا پڑی ہے، ہمارے پاس اس وقت اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کے اعلان کا آپشن تھا لیکن ہم عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات میں تھے اور ان کی شرائط عبوری حکومت نہیں کرسکتی تھی جو ایک منتخب حکومت کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے ہم نے یہ جانتے ہوئے کہ سیاسی نقصان ہوگا حکومت جاری رکھی اور آج بھی ہم صورتحال کا انتظام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہر روز ایک بحران ہوتا ہے جو عمران خان کی جانب سے پیدا کیا ہوا ہے اور ہم اس سے نمٹ رہے ہیں اور ہم اس سے کامیابی کے ساتھ نکل آئیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں، ہفتوں اور مہینوں میں معاشی صورت حال اور تمام چیزیں جو اس نے خراب کی ہیں وہ ٹھیک ہوجائیں گی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت گزشتہ برس معاشی پالیسی پر اتفاق رائے کے قریب پہنچی تھی لیکن پیش کش مسترد کردی گئیں۔

عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عسکری قیادت کو مذاکرات کی کئی بار پیش کش کی، اس حقیقت کے باوجود کہ موجودہ حکومت کئی مواقع پر بات کرنے کی خواہاں تھیں لیکن عمران خان اصرار کرتے رہے اور پاک فوج کی موجودہ قیادت سے بات کرنے کی کوششیں کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے صدر مملکت کے ذریعے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات کرنے کی کوشش کی اور یہاں تک کہ انہیں توسیع کی پیش کش بھی کردی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تمام دعووں کے باوجود عمران خان نے موجودہ حکومت سے مذاکرات کی باقاعدہ کوئی پیش کش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں امن کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہے کیونکہ اہم معاملات پر اتفاق رائے ضروری ہے جیسا کہ پاکستان کو چند برسوں سے مسائل کا سامنا ہے۔

TAGGED:Featuredامریکا پر حکومت گرانے کا الزامان ہی سے مدد مانگ رہے ہیںعمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 1ماہ کی ضروریات پورا کرنیوالےقرض کیلیےحکومت کیIMF کو منتیں
Next Article حج درخواستوں کیلئے بینک ہفتہ اتوار کو بھی کھلے رہیں گے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

دفترالیکشن کمیشن ملتان پر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی،ن لیگ رہنما گرفتار

ملتان (ویب ڈیسک): ملتان میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر ہنگامہ آرائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ…

February 8, 2023
پاکستان

پاکستان نےاپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنےکا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنےکا اعلان…

January 17, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹوئٹر پر اب 25 ہزار حروف پر مشتمل ٹوئٹس کرنا ممکن

کراچی (ٹیک ڈیسک): جب سے ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدا ہے، اس وقت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں…

June 28, 2023
پاکستانتازہ ترین

نئے سال کا تحفہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں

کراچی (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ…

December 31, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?