Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آپ کا خط PTI کی پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے: وزیراعظم کا صدر کو جوابی خط
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آپ کا خط PTI کی پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے: وزیراعظم کا صدر کو جوابی خط
پاکستان

آپ کا خط PTI کی پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے: وزیراعظم کا صدر کو جوابی خط

Published March 26, 2023
Tags: Featured آئین کی مکمل پاسداری خط حکومت مخالف خیالات کا حامل قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت عارف علوی کو 5 صفحات اور 7 نکات پر مشتمل جوابی خط ارسال کر دیا۔صدر عارف علوی کی جانب سے 24 مارچ کو لکھےگئے خط کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ کہنے پر مجبور ہوں کہ آپ کا خط پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے، آپ کا خط یک طرفہ اور حکومت مخالف خیالات کا حامل ہے جن کا آپ کھلم کھلا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا ہےکہ آپ کا خط صدر کے آئینی منصب کا آئینہ دار نہیں، آپ مسلسل یہی کر رہے ہیں، 3 اپریل 2022 کو آپ نے قومی اسمبلی تحلیل کرکے سابق وزیراعظم کی غیر آئینی ہدایت پر عمل کیا، قومی اسمبلی کی تحلیل کے آپ کے حکم کو سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو غیر آئینی قرار دیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ آرٹیکل 91 کلاز 5 کے تحت بطور وزیراعظم میرے حلف کے معاملے میں بھی آپ آئینی فرض نبھانے میں ناکام ہوئے،کئی مواقع پر آپ منتخب آئینی حکومت کے خلاف فعال انداز میں کام کرتے آرہے ہیں، میں نے آپ کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کی پوری کوشش کی، اپنے خط میں آپ نے جو لب ولہجہ استعمال کیا اُس سے آپ کو جواب دینے پر مجبور ہوا ہوں۔

وزیر اعظم نے لکھا ہےکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا آپ کا حوالہ ایک جماعت کے سیاست دانوں اور کارکنوں کے حوالے سے ہے، آئین کے آرٹیکل 10اے اور 4 کے تحت آئین اور قانون کا مطلوبہ تحفظ ان تمام افراد کو دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریاستی عمل داری کے لیے قانون اور امن عامہ کے نفاذ کے مطلوبہ ضابطوں پر سختی سے عمل کیا ہے، تمام افراد نے قانون کے مطابق داد رسی کے مطلوبہ فورمز سے رجوع کیا ہے۔

وزیر اعظم نےکہا ہےکہ جماعتی وابستگی کے سبب آپ نے قانون نافذ کرنے و الے اداروں پر حملوں کو یکسر فراموش کردیا، آپ نے نجی وسرکاری املاک کی توڑپھوڑ، افراتفری پیدا کرنے کی کوششوں کو نظر انداز کردیا، پی ٹی آئی کی جانب سے ملک کو معاشی ڈیفالٹ کے کنارے لانے کی کوششوں کو آپ نے نظرانداز کردیا، پی ٹی آئی کی وجہ سے آئین، انسانی حقوق اور جمہوریت کے مستقبل سے متعلق پاکستان کی عالمی ساکھ خراب ہوئی، آپ نے بطور صدر ایک بار بھی عمران خان کی عدالتی حکم عدولی اور تعمیل کرانے والوں پر حملوں کی مذمت نہیں کی۔

وزیراعظم نے لکھا کہ عدالت کے حکم کے خلاف کسی سیاسی جماعت کی طرف سے ایسی عسکریت پسندی پہلےکبھی نہیں دیکھی گئی، ہماری حکومت آئین کے آرٹیکل 19 کے مطابق آزادی اظہار پر مکمل یقین رکھتی ہے، آپ کی توجہ ہیومن رائٹس واچ کی سالانہ ورلڈ رپورٹ 2022 کی طرف دلاتا ہوں، پی ٹی آئی اس وقت اقتدار میں تھی، اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ حکومت پاکستان میڈیا کو کنٹرول کرنےکی کوششیں تیز کرچکی ہے، رپورٹ میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اختلاف رائے کو کچل رہی ہے، رپورٹ میں صحافیوں، سول سوسائٹی اور سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے، قید وبند اور نشانہ بنانے کی تمام تفصیل درج ہے، پی ٹی آئی حکومت کے دور میں انسانی حقوق کا قومی کمیشن معطل رہا۔

الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے آپ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ دے دی، آپ کا یہ فیصلہ سپریم کورٹ نے یکم مارچ 2023 کے حکم سے مسترد کر دیا، آپ نے 2 صوبوں میں بدنیتی پر مبنی اسمبلیوں کی تحلیل پر کوئی تشویش تک ظاہرنہ کی، یہ سب آپ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی انا اور تکبرکی تسکین کے لیےکیا، صوبائی اسمبلیاں آئینی مقصد کے لیے نہیں، وفاقی حکومت کوبلیک میل کرنےکے لیے تحلیل کی گئیں، یہ بھی نہ سوچا کہ 2 اسمبلیوں کے پہلے الیکشن سے نیا آئینی بحران پیدا ہوگا، آرٹیکل218 کلاز 3 کے تحت شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے تقاضے بھی فراموش کردیے، آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو آپ نے مکمل طور پر نظر انداز کر دیا جو نہایت افسوس ناک ہے، آپ کا یہ طرز عمل صدرکے آئینی کردار کے مطابق نہیں۔

وزیراعظم نےکہا ہےکہ الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر 2023 کو پنجاب میں انتخابات کرانے کی تاریخ دی ہے، تمام وفاقی اور صوبائی اداروں نے متعلقہ اطلاعات الیکشن کمیشن کو مہیا کی ہیں، الیکشن کرانےکی ذمہ داری آئین نے الیکشن کمیشن کو سونپی ہے، الیکشن کمیشن نے طےکرنا ہےکہ شفاف و آزادانہ انتخاب کے لیے سازگار ماحول موجود ہے۔

وزیراعظم لکھا ہے کہ آپ نےخط میں سابق وفاقی وزراءکے جارحانہ رویے اور انداز بیان پر اعتراض نہیں کیا، سابق حکومت کے وزراء مسلسل الیکشن کمیشن کے اختیار اور ساکھ پر حملے کر رہے ہیں، آئین کے آرٹیکل 46 اور رولز آف بزنس کی شق15 پانچ بی کی آپ کی تشریح درست نہیں، صدر اور وزیراعظم کے درمیان مشاورت کی آپ کی بات درست نہیں، آئین کے آرٹیکل48 کلاز 1کے تحت صدر کابینہ یا وزیراعظم کی ایڈوائس پر کام کرنےکا پابند ہے، صدر کو مطلع رکھنے کی حد تک اس کا اطلاق ہے نہ زیادہ نہ اس سے کم، وفاقی حکومت کےانتظامی اختیار کے استعمال میں وزیراعظم صدرکی مشاورت کا پابند نہیں۔

خط میں وزیراعظم نے لکھا ہےکہ جناب صدر میں اور وفاقی حکومت آئین کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہیں، ہم آئین کی مکمل پاسداری، پاسبانی اور دفاع کے عہد پرکاربند ہیں، ہم آئین میں درج ہر شہری کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ پر کاربند ہیں، حکومت پرعزم ہےکہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہ دی جائے، حکومت پرعزم ہے کہ ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانےکی اجازت نہ دی جائے، یقین دلاتاہوں کہ آئینی طور پر منتخب حکومت کو کمزور کرنے کی ہرکوشش ناکام بنائیں گے۔

TAGGED:Featuredآئین کی مکمل پاسداریخط حکومت مخالف خیالات کا حاملقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: تاجرکو 3کروڑبھتےکی پرچی بھیجنے والاگینگ گرفتار
Next Article جیل بھرو تحریک والا کہہ رہا ہے مجھے جیل سے بچاؤ: ناصر شاہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجی

ایپل واچ گھڑی نے خاتون کو مرنے سے بچالیا !

کراچی (ٹیک ڈیسک): ایک خاتون کے اچانک زمین پر گرنے کے بعد اس کی جان کو یقینی موت سے بچانے…

May 9, 2023
پاکستانتازہ ترین

سندھ سیلاب فنڈ میں بے ضابطگیاں، آڈیٹر جنرل پاکستان کی 25 ارب کی آڈٹ رپورٹ

کراچی (ویب ڈیسک) : سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف…

April 6, 2023
دنیا

اقوام متحدہ سمیت 18 عالمی تنظیموں کا فلسطین میں فوری سیز فائز کا مطالبہ

نیویارک (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے گروپوں سمیت 18 عالمی تنظیموں نے فلسطین میں فوری سیز فائر کا مطالبہ کردیا۔غیر…

November 6, 2023
پاکستانتازہ ترین

بشریٰ بی بی کا بیٹا موسیٰ مانیکا آپے سے باہر، فائرنگ کرکےملازم کو زخمی کردیا

پاکپتن (ویب ڈیسک): بشریٰ بی بی اور ان کے سابق شوہر خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے فائرنگ کرکے…

July 17, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?