Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جون 2023 سےمریخ پر انسانی زندگی کا آغاز ہوگا؛ ناسا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > جون 2023 سےمریخ پر انسانی زندگی کا آغاز ہوگا؛ ناسا
سائنس و ٹیکنالوجی

جون 2023 سےمریخ پر انسانی زندگی کا آغاز ہوگا؛ ناسا

Published March 30, 2023
Tags: Featured رضاکار خلاباز نہیں ہیں رضاکار زندگی کی مختلف سرگرمیاں انجام دیں گے مریخ پر تھری ڈی پرنٹڈ خیمے نصب
Share
SHARE

کراچی (ٹیک ڈیسک): ناسا نے اعلان کیا کہ رواں سال جون میں 4 خلائی رضاکار مریخ پر زندگی گزارنے والے پہلے انسان ہوں گے۔ویسے یہ جان لیں کہ مریخ پر جانے کے لیے کافی منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ زمین کے ساتھ ساتھ ہمارا پڑوسی سیارہ سورج کے گرد چکر لگاتا ہے، جس کے دوران وہ کبھی ایک دوسرے کے قریب ترین آجاتے ہیں تو کبھی دور۔اسی کو مدنظر رکھ کر مخصوص ایام میں مشن بھیجنے کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔

📣Media are invited to visit our simulated Mars habitat on Tuesday, April 11. This summer, four volunteers will begin a yearlong Mars mission in the ground-based habitat, helping NASA prepare for human exploration of Mars for the benefit of humanity. https://t.co/co23iMc7nG

— NASA's Johnson Space Center (@NASA_Johnson) March 27, 2023

ناسا کی ویب سائٹ کے مطابق امریکی خلائی ادارہ چاہتا ہے کہ مستقبل میں مریخ پر انسانوں کو اتارنے کے لیے درکار صلاحیت اور ٹیکنالوجی تیار کی جاسکے۔

ناسا کی چیپیا (NASA’s CHAPEA) نے مریخ پر جانے کے لیے تین مشن کی منصوبہ بندی کی تھی، جس میں جون 2023 میں جانے والے پہلا مشن ہوگا جبکہ دوسرا مشن 2025 اور تیسرا مشن 2026 میں جائے گا۔

پہلے مشن میں چار رضاکار جائیں گے جو مریخ پر تھری ڈی پرنٹڈ خیمے میں زندگی بسر کریں گے، خیال رہے کہ یہ رضاکار خلاباز نہیں ہیں۔

Calling all Martians! @NASA is recruiting four crew members for a year-long mission that will simulate life on a distant world, living in “Mars Dune Alpha,” a 3D-printed habitat. Want to take part in research for the first human Mars mission?

Learn more! https://t.co/v3dL7qzRk9 pic.twitter.com/k5sviRXvtV

— NASA Mars (@NASAMars) August 6, 2021

اس خیمے میں عملے کے پرائیویٹ کوارٹرز، ایک باورچی خانہ، طبی، تفریحی، اور ورزش کرنے کے آلات کے ساتھ ساتھ دو باتھ روم اور تکنیکی کام کی جگہ بھی شامل ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ اس مریخ پر جانے والے خیمے کو دیکھنے کے لیے میڈیا کو بھی دعوت دی گئی ہے جو 11 اپریل کو ہیوسٹن میں جانسن اسپیس سینٹر کا دورہ کرسکتے ہیں۔

مشن میں جانے والے چار رضاکار کو ماحولیاتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ وسائل کی کمی، تنہائی اور کام کے بوجھ شامل ہیں۔

اس مشن میں رضاکار مختلف قسم کی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں، جن میں روبوٹک آپریشنز، رہائش گاہ کی دیکھ بھال، ذاتی صحت کی حفاظت، ورزش، کھانے کی تیاری، دیکھ بھال کا کام، سائنس کا کام بھی کرسکتے ہیں۔

یہ رضاکار ہیلی کاپٹر نما ڈرون اور روبوٹ کو کنٹرول کرنے کے بھی ذمہ دار ہوں گے جو مریخ پر ان کی ذمہ داریوں میں مدد کے لیے کام آئیں گے۔

اس کے علاوہ وسائل کی کمی اور تنہائی کے اثرات کا تعین کرنے کے لیے ناسا رضاکاروں کی نگرانی کرے گا۔

چیپیا کی ڈپٹی پروجیکٹ مینیجر رائنا میکلوڈ کا کہنا ہے کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ مریخ پر زندگی بسر کرکے ایک انسان کی کارکردگی اور صحت اور طرز زندگی پر کیا تبدیلیاں آتی ہیں تاکہ مستقبل میں مریخ پر انسانوں کو اتارنے کے لیے درکار صلاحیت اور ٹیکنالوجی تیار کی جاسکے۔

How do we transport humans to the surface of Mars and back as quickly and practically as possible? That was the challenge posed to @NASA's Mars Architecture Team (MAT). The SAC21 Human Mars Mission Architecture outlines one option to meet the challenge. #IEEE pic.twitter.com/vhnRS9NeN2

— NASA SACD (@NASA_SACD) April 28, 2022

خیال رہے کہ اس سے قبل 2018 میں چاند کے گرد چکر لگانے والے پہلے خلابازوں میں سے ایک بِل اینڈرز نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ انسانوں کو مریخ پر لے جانے کا منصوبہ’بے وقوفی’ ہے۔

بل اینڈرز کا کہنا تھا کہ وہ خلا میں روبوٹ یا ریموٹ کے ذریعے چلنے والے خلائی پروگرامز کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ ان پر کم لاگت آتی ہے، لیکن انسانوں کے ساتھ مہنگے مشنز بھیجنے کا عمل عوام میں بھی مقبول نہیں۔

انھوں نے مزید کہا ’مجھے نہیں لگتا کہ عوام کو اس میں کوئی خاص دلچسپی ہے۔‘

TAGGED:Featuredرضاکار خلاباز نہیں ہیںرضاکار زندگی کی مختلف سرگرمیاں انجام دیں گےمریخ پر تھری ڈی پرنٹڈ خیمے نصب
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: سحری وافطاری میں بھی گیس کی بدترین بندش، زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی
Next Article کراچی: ٹارگٹ کلنگ عروج پر،آنکھوں کے ڈاکٹربیربل گولیاں مار کرقتل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

کولی ول اوپن اسکواش: پاکستانی کھلاڑی احسن ایاز ملائشیا کے کھلاڑٰ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے

ٹیکساس- امریکا (اسپورٹس ڈیسک): پاکستانی اسکواش پلیئر احسن ایاز نے سیمی فائنل میں ملائشیا کے کھلاڑی کو شکست دیکر کولی…

September 1, 2024
پاکستان

شہباز،آصف ملاقات، مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائیں؛ زرداری کی پیشکش

لاہور (ویب ڈیسک): گزشتہ رات سابق صدر آصف زرداری اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے درمیان ملاقات کی…

February 10, 2024
دنیا

چرچ آف انگلینڈکا غزہ پر بمباری فوری طور پر بندکرنےکا مطالبہ

(ویب ڈیسک ):چرچ آف انگلینڈ نے غزہ پر اسرائیلی جنگ کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے بمباری بند کرنے کا…

February 14, 2024
دنیا

کینیا کی کابینہ برطرف، ’قومی حکومت‘ کے قیام کے لیے مشاورت کا اعلان

کینیا (ویب ڈیسک): کینیا کے صدر ولیم روٹو نے بڑے پیمانے پر ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے بعد دو…

July 11, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?