Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چیف جسٹس سمیت 3 ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پرغور
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > چیف جسٹس سمیت 3 ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پرغور
پاکستان

چیف جسٹس سمیت 3 ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پرغور

Published April 1, 2023
Tags: Featured تینوں ججز کا کافی لمبا ریکارڈ ہے تینوں ججز نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کردی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سمیت تین ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس سمیت تینوں ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا معاملہ زیر غور ہے، ریفرنس دائر کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا لیکن تینوں ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔

چیف جسٹس اور دیگر دو ججوں کے خلاف ریفرنس زیر غور ہے: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ pic.twitter.com/PPuqrRSXcY

— Independent Urdu (@indyurdu) April 1, 2023

انہوں نے کہا کہ تینوں ججز کا ایک کافی لمبا ریکارڈ ہے کہ ایسے فیصلے دیے جو ن لیگ کے خلاف تھے، ایک فیصلہ ایسا بھی ہے جسے صرف مسلم لیگ ن ہی غلط نہیں کہتی، بلکہ اس فیصلے کو ہر وہ شخص جو قانون کو تھوڑا بہت جانتا ہے آئین ری رائٹ کرنے کے مترادف قراردیتا ہے اور وہ فیصلہ 63 اے کے متعلق ہے جس کے تحت پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ختم کی گئی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ اب بھی ایسا محسوس ہورہا ہے تینوں جج صاحبان ہر قیمت پر اس فیصلے کو خودکرنے پر بضد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نو رکنی بینچ بنا پھر 7 کا رہ گیا، پھر5 کا رہ گیا، پھر چار کا رہ گیا اور اب تین کا ہے، تینوں ججز نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کردی ہے، تینوں ججز نے اپنے ساتھی اکثریتی ججز کی بات بھی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے، ہمارے پاس کوئی صورت نہیں کہ ہم اپنا احتجاج نوٹ کرائیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کی تاریخ کے ازخود نوٹس پر 3 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے جس کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

TAGGED:Featuredتینوں ججز کا کافی لمبا ریکارڈ ہےتینوں ججز نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کردی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اولمپک کوالیفائرز کیلئے پاکستان ویمنز فٹبال اسکواڈ کا اعلان
Next Article بھارت: مغربی بنگال میں ہندو مسلم فسادات، املاک نذر آتش
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

سینئر اداکار، ہدایتکار اور صداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان کے معروف سینئر اداکار، ہدایتکار اور صداکار طلعت حسین انتقال کرگئے۔صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ…

May 26, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

ایک ماہ میں‌پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 31 کروڑ ڈالرز کا اضافہ

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا…

May 18, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

یوٹیوب ویڈیو کو مختلف زبانوں میں ڈب کرنے کا فیچر متعارف

کیلیفورنیا (ٹیک ڈیسک): ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب صارفین کو مختلف زبانوں میں ویڈیو ڈب کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت…

June 24, 2023
پاکستان

نیب قانون عدلیہ پربھی لاگو ہوناچاہیے،ترمیم میں پیش کرونگا؛بلاول

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں مقدس گائے کے سلسلے کو روکنا پڑے…

February 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?