Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گانے نشر کرنے پر طالبان نے خواتین کے ریڈیو اسٹیشن کو بند کردیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > گانے نشر کرنے پر طالبان نے خواتین کے ریڈیو اسٹیشن کو بند کردیا
انٹرٹینمنٹ

گانے نشر کرنے پر طالبان نے خواتین کے ریڈیو اسٹیشن کو بند کردیا

Published April 3, 2023
Tags: Featured اظہار رائے پر پابندی کی سازش ریڈیو کی بندش کا کوئی جواز نہیں ؛ اسٹیشن سربراہ واحد ریڈیو اسٹیشن ہے
Share
SHARE

کابل (شوبز ڈیسک): طالبان نے خواتین کے زیرِ انتظام ریڈیو اسٹیشن ’’صدائے بانوان‘‘ کو ماہ رمضان کے تقدس اور احترام کا خیال نہ رکھنے اور مملکت کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر بند کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے اطلاعات اور ثقافت کے ڈائریکٹر معیز الدین احمدی نے بتایا کہ صوبہ بدخشاں میں خواتین کے زیرِ انتظام ریڈیو اسٹیشن کو رمضان کے مقدس مہینے میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر بند کر دیا گیا۔

معیز الدین احمدی نے مزید کہا کہ مذکورہ ریڈیو نے رمضان المبارک کے دوران گانے اور موسیقی نشر کرکے امارت اسلامیہ کے قوانین و ضوابط کی متعدد بار خلاف ورزی کی۔

طالبان حکومت کے ڈائریکٹر اطلاعات اور ثقافت نے یہ بھی کہا کہ اگر ریڈیو اسٹیشن کی انتظامیہ امارت اسلامیہ افغانستان کی پالیسی کو قبول کرتا ہے اور دوبارہ ایسی حرکت نہ کرنے کی ضمانت دیتا ہے تو اسے دوبارہ کام کرنے کی اجازت دیدیں گے۔

دوسری جانب صدائے بانواں اسٹیشن کی سربراہ ناجیہ سوروش نے کسی بھی قانون، اصول یا روایت کی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو کی بندش کا کوئی جواز نہیں تھا۔ یہ اظہار رائے پر پابندی کی ایک سازش ہے۔

خیال رہے کہ صدائے بانواں جس کا دری میں مطلب خواتین کی آواز ہے، افغانستان میں خواتین کے زیر انتظام چلنے والا واحد ریڈیو اسٹیشن ہے جس کا آغاز 10 سال قبل ہوا تھا۔

طالبان نے نوّے کی دہائی میں پہلی بار اپنی حکومت کے قیام کے بعد زیادہ تر ٹیلی ویژن، ریڈیو اور اخبارات پر پابندی لگا دی تھی تاہم اس بار ان اداروں میں صرف خواتین کے کام کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

اقتدار کے ڈیڑھ سال پورے ہونے کے بعد بھی تاحال خواتین کی ملازمتوں اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندیاں عائد ہیں اور کابینہ میں خواتین سمیت دیگر طبقات اور اقلیتوں کو شامل نہیں کیا گیا۔

ان اقدامات کی وجہ امریکا سمیت دیگر ممالک نے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔

TAGGED:Featuredاظہار رائے پر پابندی کی سازشریڈیو کی بندش کا کوئی جواز نہیں ؛ اسٹیشن سربراہواحد ریڈیو اسٹیشن ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورلڈ بینک کی سندھ واٹر، ایگریکلچر منصوبے میں تبدیلیوں کی تجاویز
Next Article دمشق میں اسرائیل کا فضائی حملہ،ایرانی پاسداران کا رُکن جاں بحق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

حکومت کا خیبرپختونخواہ میں گورنر راج لگانے کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وفاقی حکومت کاخیبرپختونخواہ گورنر راج لگانے کا امکان،گورنر راج لگانے کی ابتدائی مدت6ماہ ہو گی ،حتمی فیصلہ…

November 28, 2024
تازہ ترینکھیل

فیفا ورلڈکپ کے دوران فلسطین کی قطر میں دھوم

قطر میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں فلسطین کی ٹیم بھلے ہی نہ کھیل رہی ہو لیکن فٹبال…

December 17, 2022
انٹرٹینمنٹ

پائل گھوش کی شامی کو شادی کی مشروط پیشکش:’انگلش سدھارلو تو’تم سے شادی کیلئے تیار ہوں‘

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کو شادی کی مشروط پیشکش کردی۔محمد شامی ون…

November 10, 2023
پاکستان

اس بار اتحادی جماعتیں کم ہیں اس لیے اتحاد بہتر چلے گا

(ویب ڈیسک ):پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے نئی اتحادی حکومت کا اتحاد بہتر چلنے کی امید…

February 22, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?